1
’حماس جنگ بندی مسترد کرے تو اسے ملک بدر کر دیں‘، امریکا کا قطر کو پیغام، امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی طوالت پر امریکی بے صبری کا یہ پیغام قطری وزیراعظم کو پہنچا دیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق معاملے سے باخبر تین بااثر امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی کہ امریکا نے قطر کو یہ پیغام پہنچادیا ہے کہ اگر حماس معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو قطر میں اس کا سیاسی آفس بند کرکے انہیں ملک بدر کردیں۔
2
صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل،ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔
3
غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل،امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے دو فزیشنز بھی غزہ جانیوالوں میں شامل ہیں، ڈاکٹر حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور ڈاکٹر خواجہ اکرام آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ دو بچوں کی ماں ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 برس پہلے بھی غزہ گئی تھیں، فلسطینیوں کے پاس بنیادی ادویات بھی نہیں ہیں اور وہاں ضرورت کے مطابق طبی سامان کی فراہمی بھی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔
4
راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دلہا اور 4 ملزمان گرفتار شادی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔پولیس
5
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی ملاقات،جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔ آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
6
ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کے بعد اب قومی احتساب بیورو (نیب) سیاست دانوں اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچانے کیلئے پالیسی تیار کر رہا ہے۔نیب انتظامیہ اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطے میں ہے تاکہ ایسی حکمت عملی وضع کی جائے کہ جس میں احتساب کے اصل مقصد پر سمجھوتے کے بغیر ارکان اسمبلی کو من مانی گرفتاریوں اور بری تشہیر سے بچایا جا سکے۔
7
عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے اور جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیان دور کرے اور تمباکو کی صنعت کو ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔عالمی بینک نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہر قسم کے ریگولیٹرز کو ایک ہی بڑے ادارے کے اندر لایاجائے اور ایک مرکزی نظام کے تحت لایاجائے تاکہ مرکز اور صوبوں کے مابین رابطہ کاری بہتر ہوسکے بجائے اس کے کہ اسے ٹکڑوں میں بانٹنے کا طریقہ کار اپنایا جائے۔
8
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا،برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435 ۔۔ 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔
9
غزہ جنگ: امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،امریکا کی اکثر جامعات میں طلبہ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی فلسطینوں کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔
10
ویلفیئرکے نام پر سندھ پولیس کو دی گئی زمینوں پر پیٹرول پمپ اور دفاتر قائم ہونیکا انکشافآئی جی سندھ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 4 پیٹرول پمپ اور 1397 دکانیں، 338 فلیٹ، 37 گودام اور 162 دفاتر پولیس کی زمین پر بنائے گئے۔
11
حکومت کا ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ،ججوں کی تقرری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینیئر پانچ ججز، وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس، ہائیکورٹس کے سینیئر ججز، وفاقی وزیرقانون، صوبائی وزرائے قانون، بارکونسلزکے نمائندے اور اٹارنی جنرل شریف ہوئے۔
12
حکومت کا ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ،ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے ، امکان ہے کہ آئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہوجائے ، اس لیے اجلاس ملتوی کیا جائے۔
13
گورنر سندھ سے نئی اطالوی سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت، گورنرسندھ نے اطالوی سفیر ماریلیا ارمیلن کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی بھرپور معاون و مددگار ثابت ہوگا۔
14
وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر کے نیا ادارہ بنا دیا سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام سے نیا ادارہ بنا دیا گیا۔ این سی سی آئی اے کا تحقیقاتی ادارہ ایکٹ کی شق 29 کے تحت قائم کیا گیا، این سی سی آئی اے ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرے گی۔
15
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 21 پیسے رہی۔آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا۔


