1
گندم خریداری معاملہ: لیگی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، وزیراعظم بھی طلب،مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک سہ پہر 2 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اہم بیٹھک میں رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے
2
نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے منعقد ہوگی، تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے۔
3
جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے بھی پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہوگا تو غور کریں گے۔
4
شعبہ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹرشہزاد بیگ 100 بااثرافراد کی فہرست میں شامل،ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائیجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔
5
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے، ماہ اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل 809 کیسز کا فیصلہ کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ماہ اپریل میں سب زیادہ 217 کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ ماہ 106 کیس نمٹائے۔جسٹس بابر ستار نے ماہ اپریل میں 101 جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 97 کیسز کا فیصلہ کیا۔
6
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
7
کسان بورڈ کے صدر کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، دھرنے میں شرکت کی دعوت،ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کو رہائی پر مبارکباد دی اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دیا، کسان بورڈ پنجاب کے صدر نے کسانوں کا ساتھ دینے اور مکمل سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
8
اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی،ق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں اور انہوں نے تمام 7 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔
9
ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان، 3 پاکستانی بھی شامل،آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔آفیشلز میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کریں گے۔
10
ایف آئی اے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج، 2019 میں تینوں ملازمین ایف آئی اے سائبر کرائم میں بطور سب انسپکٹر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کئے گئے تھے، ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائریاں بھی جاری ہیں، ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی نے تینوں ملازمین کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
11
وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات، پنجاب، خیبرپختونخوا گورنرز کی تبدیلی پر اتفاق،بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، اس موقع پر سندھ کے سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،
12