1
گندم اسکینڈل: نئی حکومت آنےکے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپےکی گندم درآمد ہونےکا انکشاف،موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سےزیادہ گندم درآمدکی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونےکے باوجود گندم درآمد کی گئی اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا جس پر وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا۔ وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعےگندم درآمد کرنےکی سمری مسترد کی اور نجی شعبےکے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی کی جو بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی۔وزارت بحری امورکو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پرپہنچ کو ترجیح دینےکی ہدایت کی گئی تھی اور اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا تھا۔
2
ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مسترد، وہ قانونی طور پر سمیں بندکرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں اور سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں اور باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں۔موبائل سم بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشز کا عمل بھی متاثر ہوگا۔پی ٹی اے کےایف بی آر کولکھے گئے خط کا متن
3
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل کو گندم کی درآمد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک حتمی رپورٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو جمع کرانے کا حکم دیا۔ سربراہ گندم اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ میں دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور ذمہ داروں کا واضح تعین کرنے کی ہدایت
4
غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل،امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے دو فزیشنز بھی غزہ جانیوالوں میں شامل ہیں، ڈاکٹر حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور ڈاکٹر خواجہ اکرام آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔کہافلسطینیوں کے پاس بنیادی ادویات بھی نہیں ہیں اور وہاں ضرورت کے مطابق طبی سامان کی فراہمی بھی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔
5
نواز شریف ن لیگ کے صدر ہوں گے، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان، مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہو گا، جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔ پارٹی قیادت کو ایک سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جا سکتا۔احسن اقبال
6
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی کی طرف سے فوج میں بغاوت کرانےکی کوشش کی گئی، اب یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کریں گے لیکن اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا اور پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کورکمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، میانوالی ائیر فیلڈ پر حملہ کیا۔ 9 مئی کو ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی جس کی جرات ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی اور یہ اب کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ مذاکرات کریں گے، 9مئی سے لے کر آج تک اس پارٹی کا کردار دیکھیں تو نظر آتا ہے اتنا تضاد کسی جماعت میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے۔وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں پریس کانفرنس
7
ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری، نیب انتظامیہ اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطے میں ہے تاکہ ایسی حکمت عملی وضع کی جائے کہ جس میں احتساب کے اصل مقصد پر سمجھوتے کے بغیر ارکان اسمبلی کو من مانی گرفتاریوں اور بری تشہیر سے بچایا جا سکے۔بیوروکریسی اور تاجر برادری کی طرح ماضی میں سیاستدانوں کو بھی نیب نے گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا، ہراساں کیا۔ غیر سنجیدہ بنیادوں پر اور ٹھوس شواہد کے بغیر کرپشن کیسز قائم کیے گئے، کئی سیاستدانوں کیخلاف احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کیے گئے۔ نیب کی جانب سے انہیں بدعنوان بنا کر پیش کیا گیا لیکن ان میں سے بیشتر مقدمات میں بیورو عدالت میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔یہی وجہ تھی کہ سپریم کورٹ بھی ماضی میں کہہ چکی ہے کہ نیب کو احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے بار بار استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
8
عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے اور جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیان دور کرے اور تمباکو کی صنعت کو ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔عالمی بینک نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہر قسم کے ریگولیٹرز کو ایک ہی بڑے ادارے کے اندر لایاجائے اور ایک مرکزی نظام کے تحت لایاجائے تاکہ مرکز اور صوبوں کے مابین رابطہ کاری بہتر ہوسکے بجائے اس کے کہ اسے ٹکڑوں میں بانٹنے کا طریقہ کار اپنایا جائے۔
9
یمنی حوثیوں کا اسرائیل کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنانےکا اعلان، اسرائیل کی طرف جانے والا جو بھی جہاز ہماری رسائی میں آئےگا اسے نشانہ بنائیں گے۔ بحر روم سے گزرنے والا ہر وہ جہاز جو اسرائیل کی طرف جائیگا، اگر وہ ہماری رسائی میں ہوا تو ہم اسے نشانہ بنائیں گے۔ترجمان حوثی فوج یحییٰ ساری،کہایہ فیصلہ اسرائیل کے رفح پر حملہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔
10
رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور سابق وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کا سندھ پورٹ فولیو بیڈ گورننس کا شکار ہے جس کی وجہ سے اکثر منصوبوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈبینک کے 13منصوبوں پر تجزیاتی اجلاس کیا ہے، فنڈنگ موجود ہے لیکن نہیں لگتا کہ سندھ حکومت فنڈنگ کےباوجود ریڈلائن اور یلولائن بنا پائے گی۔ٹرانسپورٹ، زرعی صلاحیت بڑھانے، ویسٹ مینجمنٹ اور کئی منصوبوں میں تاخیرہو رہی ہے، منصوبوں میں تاخیر کی بڑی وجہ سوچ، قابلیت اور انتظام کافقدان ہے، پبلک پارٹنرشپ موڈ کا درس کم کریں اور کام کا ماحول بنائیں، ورلڈ بینک کے منصوبے تاخیرکا شکار ہیں اور سندھ حکومت وفاق سے نئےمنصوبے مانگ رہی ہے۔


