1
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے، محصولات کا ہدف حاصل ہونے کے بجائے کرپشن، فراڈ اور لالچ کی نذر ہورہا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی جن کی کارکردگی خراب ہے یا جن کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے۔ ہم قرضے لینے پر مجبور ہیں، قرضوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے، ایجنسیوں کی رپورٹوں اور ایف بی آر کے ان پٹ کے مطابق سیاہ اور سفید کو الگ کریں گے۔ خراب کارکردگی والے افسران کو موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے، جزا اور سزا کےعمل سے قومیں بنتی ہیں، ایسے افسران کو موقع نہیں دیں گے جس کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہو۔وزیراعظم شہبازشریف کا ایف بی آر کے افسروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
2
سلیم حیدر پنجاب، فیصل کنڈی خیبر پی کے، جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر،صدر آصف علی زرداری نے منظوری دے دی، صدرمملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دی۔
3
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔ پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
4
جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مابین اعتماد کے فقدان کی بڑی وجہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے حالیہ بیان ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے۔
5
سانحہ 9 مئی: فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔ فواد چودھری کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا۔
6
سویلینز کا فوجی عدالت میں ٹرائل: سپریم کورٹ کا 24 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری،سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی جانب سے 20 رہا ہونے والے افراد کی فہرست جمع کروائی گئی، تمام وکلاء نے عدالت سے اٹارنی جنرل کو 20 افراد کے فیصلے طلب کرنے کی استدعا کی، اٹارنی جنرل 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔ وکلا نے گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا مؤقف اپنایا، فریقین کی وکلاء کی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں، لارجر بینچ کے معاملے پر وکلاء کی گزارشات کا کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
7
فرح شہزادی کے بچوں کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، بچوں کی والدہ فرح شہزادی سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا، مقدمے کے مطابق فرح شہزادی نے سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، فرح شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، وہ بیرون ملک ہے اور اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکی ہے۔رح شہزادی پر اندراج مقدمہ کے وقت دونوں بچوں کی عمریں سولہ برس سے کم تھیں، بچوں کا نام ای ایس ایل میں رکھنے کا جواز نہیں ہے، عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، عدالت نے لکھا کہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
8
علی امین کیخلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی،علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے، ملزم کے 342 بیان کیلئے سوالنامہ آج فراہم نہ کیاجاسکا۔عدالت نے کہاکہ آئندہ دو سے تین دن میں 342 کے بیان کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا ، عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔
9
ہنگامہ آرائی کیس: علی زیدی، فردوس شمیم و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ملتوی،دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی، بلال غفار، فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسران نے دوران سماعت چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، اس پر عدالت نے سائٹ اے کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس تفتیش اور چالان کا وقت مکمل ہو چکا ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔عدالت کے ریمارکس ،بعد ازاں کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
10
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے.چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ماہ اپریل میں سب زیادہ 217 کیسز ، جسٹس محسن اختر کیانی 106 ، جسٹس بابر ستار 101 ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 97 ، جسٹس ارباب محمد طاہر 91، جسٹس طارق محمود جہانگیری 78 ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 68 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 51 کیسز نمٹا پائے۔
11
چیمپئنز ٹرافی: پی ایس ایل2025 کے میچز 7 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایڈیشن10 کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔
12
امریکہ کا روس اور چین سے نمٹنے کیلئے خلائی جنگ کا عندیہ، خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا جبکہ روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔یہ براہ راست دھمکی ہوگی کہ اگر کوئی اقدام روس کے خلاف ہوا تو ماسکو بم چلا دے گا جس کی تابکاری کے اثرات سے زمین کے نچلے مدار میں موجود اس حصے میں ہر چیز تباہ ہوجائے گی۔ سربراہ ذیلی کمیٹی کین کالورٹ
13
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے پی ٹی اے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل منتقلی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے، ڈیجیٹل صنفی شمولیت حکمت عملی کی تیاری خوش آئند ہے۔
14
خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی معیار کی منرل کمپنی کے قیام کا اصولی فیصلہ، معدنیات کے شعبے کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے ریگولیٹری میکنزم موثر بنانے اور اس مقصد کے لئے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔کان کنی کے روایتی طریقے سے قیمتی معدنی وسائل کا ضیاع ہو رہا ہے، اس طریقے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔علی امین گنڈا پور