کشمور (ای پی آئی)کچے کے ڈاکوؤں کا سند ھ پنجاب کی سرحدی پٹی پر قائم گاؤں شاہمراد کھوسہ پر دھاوا۔ بیٹھک پر سوئے ہوئے مہمان کو اغوا کر لیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے اغواء کئے شخص کی شناخت محمد اسلم پنجابی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پنجاب کا رہنے والا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مغوی علاقے میں کپڑے قلفیاں بیچ کر گذربسر کرتا تھا۔
علاقہ مکینوں نے مغوی کی بازیابی کیلئے کشمور گیہل لنک روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مہمان مغوی کو فوری طور پر بازیاب کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔
جبکہ دوسری جانب سے سندھ پولیس نے اپنی کاکردگی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ۔ڈاکوؤں کی واردات کو پنجاب کی حدود میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس حوالے سے ASP رانا دلاور نے کہا ہے کہ واقعہ پنجاب کی حد میں ہوا ہے۔


