گھوٹکی ( ای پی آئی ) سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے میں پولیس اور فورسز کی بڑی کامیاب کاروائی ،پولیس، رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گھوٹکی کچے میں کاروائیاں تیز کردی گئی،

ٹارگیٹڈ آپریشن میں انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکوؤں ثنو شر کے گھر کا گھیراؤ ،ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر راکٹ لانچرز اور آرپی جی فائر کیے جا رہے، پولیس اور فورسز کی جدید اسلحہ سے جوابی فائرنگ ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے ۔میں ڈاکو ثنو شر کا بھائی ہلاک، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ،ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عالم شر، جبکہ زخمی ڈاکو منو عرف کوری کے نام سے ہوئی ہے،

یاد رہے ایک ماہ قبل بگٹی قبائل کے سردار عبدالرحمن کلپر بگٹی کچے کے ڈاکووں کی فائرنگ میں جاں حق ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں پنجاب سندھ پولیس کی خفیہ ذرائع پر کارروائی کی گئی ہے جس میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن جاری رہے گا