نوابشاہ( ای پی آئی ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بینظیرآباد ڈویژن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں سندھ کے ہر گاوں گوٹھ میں صاف پانی پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2022 میں شدید بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں بڑی تباہی مچائی جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس تباہی پر عالمی اداروں سے رابطہ کرکے امداد حاصل کی اور اس سے آج سیلاب متاثرین کے گھروں ۔اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر ہورہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ، یہ ضلع اور ڈویژن میرے لئے بہت اہم ہے اس کا نام ہماری عظیم لیڈر شہید بینظیر بھٹو سے منسوب ہے .

انھوں نے کہا کہ پہلے آپ لوگ صدر آصف علی زرداری کو یہاں سے ایم این اے منتخب کرتے رہے ہیں اس مرتبہ آپ نے محترمہ شہید بینظیر کی بیٹی آصفہ بھٹو کو ایم این اے چنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت تھی کہ اب سندھ حکومت کارکنان چلائینگے، آپ کی مشاورت کیلئے میں آپ سے ملنے آیا ہوں، میں چاہتا ہوں تمام کارکنان صوبائی سطح کی اسکیمز پر تجاویز دیں، اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی وزراء بھی موجود تھے