1
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، آئیے اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
2
9 مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے: خواجہ آصف ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طورپرکہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔
3
گوادر: حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی
4
آئندہ مالی سال کیلئے 23 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ،آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔
5
9 مئی کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل،اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے۔
6
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے۔بلاول بھٹو زرداری
7
پشاور پولیس نے کروڑوں کی صدیوں پرانی نوادرات کی چوری کی کوشش ناکام بنادی، پشاور پولیس نے حاجی کیمپ کے قریب ناکہ بندی کے دوران صدیوں پرانی نوادرات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کو قیمتی نوادرات کی غیرقانونی نقل و حمل کی اطلاع ملی تھی، حاجی کیمپ کے قریب پولیس ناکہ پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے صدیوں پرانی قیمتی نوادرات برآمد ہوئیں۔ نوادرات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم شیر ولی کا تعلق چترال سے ہے۔
8
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان نواب شاہ، دادو اور سبی میں پارا 48 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ادھر سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں 46، حیدر آباد 45، سرگودھا، ملتان میں 44، لاہور میں 42، پشاور میں 40، اسلام آباد 38 اور کراچی میں 37 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے
9
وزیراعظم شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر کی ملاقات ہوئی جس میں اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر گفتگو،ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے مارٹن رائزر کو ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن، پاور سیکٹر اور زرعی شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
10
اگر اسرائیل رفح میں جاتا ہے تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کر رہا جو تاریخی طور پر رفح سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے (سی این این ) کو دیے گئے انٹرویو میں صدر جو بائیڈن کی گفتگو، کہا اگر اسرائیل رفح میں جاتا ہے تو میں وہ ہتھیار فراہم نہیں کر رہا جو تاریخی طور پر رفح سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ اسرائیل پر ماضی جیسا حملہ دوبارہ نہ ہو۔
11
کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئیکراچی سے پی کے176 کےذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جب کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔
12
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں مریم نوازکی گفتگو
13
پی سی بی کا غیر ملکی کوچز کے بعد غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانےکے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انٹر نیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
14
آئندہ مالی سال کیلئے 23 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ، آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائےگا۔


