1
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر، متعدد پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا۔آگ سے امیگریشن ہال کے ارد گرد دھواں جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آگ کے بعد امیگریشن کا عمل روک دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی اٹھانی پڑی، امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا اور لاہور سے جانے والی حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔
2
بار ایسوسی ایشنز کی کال پر آج ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتالوکلاء رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں آج مذمتی جنرل ہاؤس اجلاس طلب کر رکھا ہے،وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔سکیورٹی آفیسر کے مطابق کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے باہر واٹر کینن پہنچا دی گئی، پولیس کی اضافی نفری ہائیکورٹ کے اندر اور باہر تعینات ہے۔علاوہ ازیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء پر تشدد کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
3
چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل،پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کے لئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔چودھری پرویزالہٰی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات درج ہیں
4
سپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال،پنجاب اسمبلی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کیلئے سرمایہ کاری کے گراں قدر مواقع موجود ہیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
5
ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر فواد چودھری کے وکیل کو تیاری کی مہلت،لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کی، فواد چودھری اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں درخواست گزار پر دہشتگردی کے کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ دو کیسز کے علاوہ تمام مقدمات دہشتگردی کے ہیں۔
6
وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، دورہ کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
7
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکمسندھ ہائیکورٹ میں کم سن لڑکی سمیت 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ برسوں گزرنے کے باوجود پولیس کچھ پتا نہیں لگا سکی کہ ان کے پیارے کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے پولیس کو عملی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تھانے گمشدہ شہریوں کے مقدمات درج کریں، نئے لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔
8
لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدلاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی آفیسر نے وکلاء کی گاڑیوں کے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔دوسری جانب پولیس نے کسی بھی قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن پہنچا دی ہے۔
9
پی سی بی عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے نالاں، محمد عامر کا قومی سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا گیا تھا، میزبان کرکٹ بورڈ کی سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنی ناراضگی اور مایوسی سے کرکٹ آئرلینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے اور مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
10
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل آزاد، خودمختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان، اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں ، فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔