1
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی اسمبلی کسی بھی جگہ قبول نہیں، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔ہم آپ کو خاموش کرنے آئے ہیں، یہ عوامی تحریک صرف جلسوں تک محدود نہیں رہے گی، بات دلائل کے ساتھ ہوگی دھونس دھمکی نہیں چلے گی۔ ہماری تحریک کا قافلہ آگے بڑھے گا، معاملہ جیلوں تک گیا تو جیل بھریں گے لیکن غلام بن کر زندہ رہنے کیلئے تیار نہیں۔ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جعلی اسمبلیاں قبول نہیں، یہ اسمبلیاں ہماری نمائندہ نہیں، ہم جس اسٹیج پر بیٹھے ہیں یہ اسٹیج نمائندہ ہے۔پشاور میں جلسے سے خطاب
2
وزیر تجارت نے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین سعودی سرمایہ کاروں کو ٹھیکے پر دینے کی تردید کردی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے زراعت کے شعبے میں جو بھی سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے مفادات کے پیش نظر طے کریں گے۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا اسلام آباد میں ہونے والی پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں ۔
3
کراچی: کے پی ٹی کی زمین پر ایس آئی ایف سی کے تحت رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ کراچی پورٹ کی 129 ایکڑ یارڈ کی زمین پر کاروباری رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ لایا جا رہا ہے تاکہ سرکاری ادارے حکومت کو زیادہ کما کر دیں۔ پی این ایس سی کے جہاز کی 8 ماہ خرابی اور نقصان کے بعد تمام جہازوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے، پورٹ قاسم پر ایکسپورٹ کیلئے وارفیج پر بھی جلد عمل کیا جائے گا۔ بجٹ آمدن سے صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد رقم سے سود بھی ادا نہیں ہو پا رہا ہے، ایک آدمی کی تنخواہ بھی نیا قرض لے کر دی جا رہی ہے۔وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا تقریب سے خطاب
4
گورنر خیبرپختونخوا (کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو
5
تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے۔بات چیت کیلئے ایک کھڑکی کھلی رکھنی چاہیے ہمیں تصادم کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے نام بانی تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے دیے ہیں کہ ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میرگفتگو
6
یو ایس سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات، ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں اطراف نے مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی معاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر
7
9 مئی کے حوالے سے نگراں حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی (جس نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے) کو فراہم کردہ شواہد کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فوجی تنصیبات پر پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی میں عمران خان نے ’بھرپور کردار‘ ادا کیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمیٹی کو دکھائے گئے شواہد کے مطابق، حملوں کی منصوبہ بندی میں پارٹی کے کئی رہنما شامل تھے، اس سے مزید پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق 34 افراد ایسے تھے جو سڑکوں پر پرتشدد کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ تھے، پرتشدد واقعات اور بربادی پھیلانے کی منصوبہ بندی میں فعال کردار ادا کیا۔
8
آئندہ بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان،حکومت کو 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوگا، ٹریکٹر کی قیمت او ر زرعی لاگت میں اضا فہ متوقع ہے۔اس وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی۔ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹریکٹرز کے مینوفیکچرز کو ان پٹ پر ٹیکس کی لاگت برداشت کرنا ہوگی جس سے ٹریکٹر کی مجموعی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔
9
جیکب آباد: گندم کے نرخوں میں کمی اور باردانے کی غیر منصفانہ تقسیم سے کاشتکار پریشان،سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی گندم کی کٹائی کے بعد آبادگار عام مارکیٹوں میں گندم 2900 سے 3 ہزار روپے فی من فروخت کرنے پر مجبور ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے 4 ہزار روپے نرخ مقرر ہونے پر عمل نہ ہو سکا ہے۔
10
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی آئرلینڈ کا ویزا مل گیا۔
11
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے۔ گورنر سے متعلق جو تبدیلی کی بات ہورہی تھی وہ سندھ کےعلاوہ باقی جگہ آگئی ہے، سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے،گورنرسندھ کو پرواہ بھی نہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے یا نہیں۔گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی،گورنرکے معاملے میں کارکردگی اگر معیار بنی تو پھر فیصلے اسی حساب سے ہوں گے۔
12
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے باہمی معاہدے طے پا چکے ہیں اور بہت سی پاک سعودی کمپنیز کا سرمایہ کاری پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔جام کمال نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کئی ملین ایکڑز زرعی زمین ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، زراعت کے شعبے میں جو سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے فائدے دیکھتے ہوئے طے کریں گے۔
13
مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد سے زائد، بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں، گزشتہ برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں جب کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔مرکزی بینک
14
وزیر اعلیٰ پنجاب نے طالب علموں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو ہائرایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی۔ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس بھی دے رہے ہیں۔لیپ ٹاپ کی منظوری کے وقت مریم نواز کی گفتگو
15
لاپتا افراد کے بیشتر کیسز میں برسوں سے نتائج صفر ہیں: سندھ ہائیکورٹ برہم،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران تفتیشی افسر غیر حاضر رہے۔دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت کو بے حد تشویش ہے، اہل خانہ کی داد رسی وقت کی ضرورت ہے۔عدالت نے عدم پیشی پر کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
16
سردار کا قتل، بگٹی قبیلے کے رضا کاروں کے حملوں سے ڈاکو صفائیاں دینے پر مجبور،4 ماہ قبل سکھر ملتان موٹروے پرکی گئی کارروائی پر ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے، بلوچستان کے بگٹی قبیلے کے سردارعبدالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد مقتول کا والدجلال خان بگٹی اپنے رضاکاروں کے ساتھ کچے میں پہنچ گیا۔ بات یہاں تک پہنچی کہ جدید اسلحے اور مارٹرگولوں کے ساتھ رحیم یارخان پولیس کے تعاون سے رونتی میں آخری مورچوں سے ڈاکوؤں پرحملہ آور ہوئے،حملے میں سنوشرگینگ کے 2 ڈاکو ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران دوبگٹی رضا کار بھی زخمی ہوئے۔بگٹی رضاکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان دو روز تک جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکو حلف اٹھانے پرمجبور ہوگئے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے قتل نہیں کیا، ڈاکو آگ پرچل کر صفائی دینے کو تیار ہوئے۔اعلیٰ سیاسی شخصیات کی مداخلت پر بگٹی رضاکار واپس جانے کو تیار ہوئے۔
17
طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات، آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طور پر آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی ایم ایف معاون ٹیم قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔


