1
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول، پاکستانی سفیر کے حوالے،چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔ مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔سپارکو ترجمان
2
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
3
ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کو نان روٹی کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم،اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سٹیٹ کونسل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کرینگے وہ ابھی پہنچے نہیں جس پر جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نہیں پہنچے تو عدالت انتظار نہیں کرے گی۔وکیل نان بائی ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیں، ہمارے لوگ گرفتار اور تندور سیل ہیں۔عدالت نے سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کل 12 بجے بیٹھ کر ڈپٹی کمشنر اور نان بائی ایسوسی ایشن کے نمائندے مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئی قیمتیں متعین کر کے تین دن میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
4
لاہور ہائیکورٹ کا جوہر ٹاؤن کے ریستورانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت عالیہ نے بیان حلفی جمع کرانے پر جوہر ٹاؤن میں سیل کئے گئے ریستورانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایل ڈی اے کے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریستوران مالکان کی جانب سے دوبارہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو انہیں 10 ،10لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ریستورانوں کو رات 11 بجے تک جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت بھی دے دی۔
5
پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں 13 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اراکین میں 12 محکموں کے وزراء شامل ہیں، کمیٹی سموگ کے خاتمہ کیلئے رپورٹس کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پنجاب بھر میں سموگ کی بڑھتی وجوہات کا بھی سراغ لگائے گی۔
6
عدالت نے حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے سے روک دیا۔دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے سے پیر تک روکتے ہوئے الیکڑانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ الیکٹرانک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ طلباء کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، طالب علم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے، طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔عدالت نے شہروں میں بائیکس کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
7
محسن نقوی کی اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کا دورہ کیا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا، منصوبہ مکمل ہونے پر جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہوگی، 2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی۔وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
8
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔علاوہ ازیں سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ازخود نوٹس کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
9
بجلی بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
10
رفاہ پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم کی ضد برقرار، کہا اگر ہمیں تنہا کھڑے ہونا پڑا تو بھی رفاہ پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، ہمارے پاس بہت کچھ ہے کامیابی حاصل کریں گے۔
11
اینٹی کرپشن کا شہریوں کی زمینیں دھوکے سے بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اینٹی کرپشن نے مری میں شہریوں کی آبائی زمینوں کو جعلی اشٹام پیپرز لگا کر رجسٹریاں اور انتقال کرنے والے 18 سرکاری و نجی افراد کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں، گینگ میں اے ڈی ایل آر، پٹواری، رجسٹری محرر بھی ملوث ہیں۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ایکشن آرڈر جاری کر دیئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے تاحال پٹواری کے منشی فیصل نامی شخص کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔


