1
پشاور سینٹرل جیل کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، ایچ آئی وی کی تصدیق قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ کے دوران ہوئی۔متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی ہیں جب کہ ایچ آئی وی کے متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان
2
لاہور ہائیکورٹ بار کی سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال,لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا تنظیموں کا مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اور احسن بھون سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی، اس دوران بدھ کے روز ہونے والے پولیس تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہائیکورٹ میں جمع کو بھی ہڑتال ہوگی جب کہ انہوں نے حکومت سے بارز کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ
3
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر ہم پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں۔عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے، جب پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا تھا ہم نے اس وقت بھی ساتھ بیٹھنےکو کہا تھا، ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا۔جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو
4
بموں کی فراہمی روکنے کے باوجود امریکا اربوں ڈالرز مالیت کا اسلحہ اسرائیل کو دینے کیلئے تیار،مگر امریکی حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی اس پابندی کے باوجود مستقبل قریب میں اربوں ڈالرز مالیت کا امریکی اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا جائے گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی پر نظرثانی کی جا رہی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ اسے رفح میں فوجی آپریشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
5
ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ۔سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں۔بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں۔سولر پینل ڈیلرز
6
طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات، آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طور پر آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی ایم ایف معاون ٹیم قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
7
نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس لگے گا: پلان بی پر عمل کیلئے گرین سگنل، نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔
8
ٹک ٹاک کا تمام اے آئی ویڈیوز پر لیبل لگانے کا اعلان ،ٹک ٹاک کے اپنے اے آئی ٹولز سے تیار کردہ ویڈیوز پر پہلے ہی اس طرح کے لیبل لگائے جاتے ہیں، مگر اب دیگر پلیٹ فارمز کی تیار کردہ ویڈیوز پر بھی ڈیجیٹل واٹر مارکس لگائے جائیں گے۔ٹک ٹاک کے عہدیدار ایڈم پریسر کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے حیران کن تخلیقی مواقع پیدا ہوئے ہیں مگر اس سے ناظرین کو گمراہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اے آئی مواد پر لیبل لگانے سے صارفین کو علم ہوگا کہ یہ ویڈیوز حقیقی نہیں۔