1
پاکستانی طالب علم کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسر چ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا ، مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا اور موبائل ،کیش اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔مقتول نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ، اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
2
گوجرانوالہ: کرین نے رکشہ، موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، 4افراد جاں بحق،واقعہ گوجرانوالہ کے اعوان چوک کے قریب پیش آیا ، حادثے میں تین افراد بھی زخمی ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نے زحمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ذرائع کا مزید کا کہنا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر کرین کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناحت نہ ہو سکی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
3
کراچی: فوجی افسران و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا۔کراچی کور میں رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی، انہوں نے شہداء کو قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
4
عطاءاللہ تارڑ سے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات، باہمی امور تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے، یہ منصوبے نہ صرف معیشت کو فروغ دیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی جس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں
5
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں روٹی کی قیمت 16روپے سے بھی کم کریں گئے۔ اس وقت پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے میں ایک ہزارروپے سستا ہوا ہے ، مرغی کے گوشت میں 23روپے فی کلو کمی ہوئی ، آلو، پیاز کی قیمت بھی کم ہوئیں ۔پنجاب میں اس وقت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پرفارمنس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ہمیں ڈکٹیشن نہ دیں حکومت کو کام کرنے دیں، حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے جس پر کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی لاہور میں پریس کانفرنس
7
وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں بڑا اضافہ، موٹر کار، موٹر بائیک، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھا دی گئیں، ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے۔ ڈارئیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی اضافی فیس جمع کروانا ہو گی ،موٹر کار موٹر بائیک 200 ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 3 سو ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائسنس منظوری کیئلے این او سی فیس بھی 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی، اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا گیا ۔