کشمور (ای پی آئی) گذشتہ روز کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے اغواء کئے گئے معصوم 6 سالہ معصوم بچے ایاز پٹھان کو اغوا کرنے کے بعد اسے زنجیروں میں جکڑ کر لٹکاکر تشدد کرنے اور آزادی کیلئے بھاری تاوان طلب کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جمعیت علماء اسلام قمبر کے امیر حافظ محمد عُزیر گل جاگیرانی نے اپنے حج پر جانے کا پروگرام کینسل کرکے حج کیلئے جمع کی گئی تمام رقم معصوم بچے کی آزادی کیلئے ڈاکوؤں کو تاوان میں دینے کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے کہاہے کہ میں حج کیلئے جمع کی گئی تمام رقم ڈاکوؤں کو دینے کیلئے تیار ہوں اس شرط پر کہ ڈاکو بچے کو فی الفور آزاد کریں۔
حافظ محمد عُزیر گل جاگیرانی کا کہناہے کہ زندگی رہی تو حج کرلینگے مگر ایک انسانیت ایک معصوم بچے کی زندگی بچانا میرے لئے حج سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معصوم بچے کی پکار رونا اور تڑپنا ہم سے دیکھا نہیں جاتا اس لئے یہ فیصلہ کیاہے


