1
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا اور حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا۔
2
بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔
3
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان،حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے اور مطالبات کی منظوری کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5ویں روز آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی، مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے دوران 3 افرادکی ہلاکت کے باعث آج یوم سوگ منایاجا رہا ہے، شہر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔
4
سابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کے فیشن سینس پر فواد چوہدری سیخ پا،اب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ہاظم بنگوار کے عہدے کے لحاظ سے ان کے لباس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
5
وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔
6
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا،آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 74 ہزار سے تجاوز کرگیا۔400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 74229 پر جا پہنچا۔
7
گورنر کے پی نے علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیدی، کے پی حکومت کو کہا ہےکہ مل کر وفاق سے عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑتے ہیں، اپنے صوبے کا مقدمہ بنائیں گے اورمتعلقہ فورم پر بات کریں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کو دعوت دیتا ہوں میرے پاس کھانے پر آئیں،گورنر ہاؤس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، ہم جھگڑا نہیں چاہتے، جھگڑنے کیلئے یہ فورم نہیں، آپ اپنی نا اہلی اور کوتاہی کو لفظی جنگ سے نا چھپائیں، آپ فلمی ڈائیلاگ کا شوق پورا کریں لیکن عوام کو ڈلیور کریں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
8
سرگودھا: گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوکر چوریاں کرنیوالی 2 خواتین گرفتار گرفتار دونوں خواتین سے 50 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور پیسے برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی ہے۔
9
امتحانات میں نقل مافیا سرگرم ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ،کراچی: نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل
10
پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان، ملک کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 18 سے 20 مئی تک گرمی کی یہ لہر شدت اختیار کر جائے گی۔ق سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر درجہ حرات 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار
11
وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو آئی ایم ایف کے مطالبات کا گہرائی سے جائزہ لیکر جواب دینے کی ہدایت، ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبران نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات سے قبل وزیرخزانہ محمداورنگزیب سے ملاقات کی جس میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ ایف بی آرحکام نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور ان کے اثرات پر بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام کو آئی ایم ایف کے تمام مطالبات کاگہرائی سے جائزہ لینےکے بعد جواب دینے کی ہدایت کی۔
12
مظفر آباد: جھڑپوں میں 3 افراد کی ہلاکت پر آج یوم سیاہ اور شٹر ڈاؤن،جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی سمیت تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔یوم سیاہ کے موقع پر بازار اور سڑکیں سنسان ہیں جب کہ آزادکشمیر بار کونسل کی کال پر وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔
13
غزہ: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 50 اسرائیلی فوجی زخمی،فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔
14
کرکٹ آسٹریلیا کا بھارت سے ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی انڈین فین زونز بنانے کا فیصلہ،کرکٹ آسٹریلیا نے بارڈرگواسکر ٹرافی کے تمام وینیوز پر انڈین فین زونز بنانے کا اعلان کیا ہے۔بارڈرگواسکر ٹرافی کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 5 ٹیسٹ میچز میں آمنے سامنے ہوں گی، سیریز کے تمام 5 ٹیسٹ میچز کے وینیوز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، گابا، پرتھ اور ایڈیلیڈ اسٹیڈیمز میں انڈین فینز کے لیے مخصوص سیٹنگ ایریا ہوگا۔