1
نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں۔دوران سماعت بانی تحریک انصاف کا خط سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے خود پیش ہونا چاہتے ہیں یاوکیل کریں گے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کر دی۔چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو پرسوں بانی تحریک انصاف کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
2
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر گامزن تھے۔وزیر امور کشمیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار بھی کشمیر کے معاملے پر انتشار پھیلانے کا سوچ رہی تھی، وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ایک سانحے سے بچا لیا، وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنا۔ آزاد کشمیر کی حکومت کو 23 ارب روپے کی رقم دی جائے گی، یہ ہی فیصلہ سازی ہوتی ہے جو بروقت فیصلے لئے جاتے ہیں، وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت ہوئی ہے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
3
ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے، سابق وفاقی وزیر نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
4
صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب بھر میں 5 ہزار 27 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کر دی۔مریم نواز نے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے صوبہ بھر میں غیر فعال اور خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
5
شیریں مزاری کی مبینہ گرفتاری کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی مبینہ گرفتاری / اغوا کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے ہیں، عدالت میں درخواست گزار ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، عدالت نے اینٹی کریشن حکام سے استفسار کیا کہ آپ کی ٹیم گرفتاری کے لیے آئی تھی ؟ جس پر اینٹی کریشن حکام نے کہاکہ جی 21 مئی 2022 کو ہم گرفتاری کے لئے آئے تھے ، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہم نے شیریں مزاری کو نوٹس کیا تھا ۔اینٹی کریشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ریمارکس دیئے کہ اگر کسی دوسرے صوبے سے گرفتاری چاہیے ہوگی کیا باہر سے کوئی آکر اُٹھا کر لے جائے گا ؟ یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اُٹھا کر لے گئے ، دروازے ، چیزیں توڑ کے جیسے لے گئے کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی ، پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ نے غیر قانونی ڈیکلیئر کر دی تھی ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ جو آج ہو رہا ہے دو سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا ہم یہیں بیٹھیں ہوں گے ، ایسے منہ اُٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے کمیشن ریورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
6
امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ ہے سب ملکر آئین کی خلاف ورزی کررہے تو کیسے کام چلے گا۔عوامی ایشوز کو اٹھا کر پورے ملک میں عوام میں بیداری پیدا کریں گے، مستقبل میں تعلیمی انقلاب کے لیے آگے بڑھیں گے، کسی کا جلسہ روکنا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ کسی بھی پارٹی کا جلسہ پرامن ہے تو اسے اجازت ملنی چاہیے، 19 تاریخ کو غزہ ملین مارچ پشاور میں رکھا گیا ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس
7
سپیکر پنجاب اسمبلی سے کسان وفد کی ملاقات، گندم کے معاملے پر تبادلہ خیال،مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ نے کسانوں کے حق میں قرارداد لانے اور کسانوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا، چیئرمین کسان لیبر پارٹی نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو کسانوں کیساتھ ملکر چارٹر آف ڈیمانڈ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
8
گندم کی نئی قیمت کے تعین کا معاملہ: سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احمد بلال محبوب ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے درآمد کی، وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی وہی قیمت برقرار رکھی ہے جو گزشتہ سال تھی، مہنگائی 20 فیصد بڑھ چکی ہے مگر کسانوں کیلئے گندم کا ریٹ نہیں بڑھایا گیا، حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے۔
9
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکملاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی، کم عمر بچی کو دارلامان میں سے لا کرعدالت میں پیش کیا گیا۔درخواست گزارکا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 15 سال ہے، زبردستی شادی کروائی گئی، بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہےعدالت نے بچی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ فائل کریں کیسے کم عمر بچی کی شادی کروا دی۔
10
کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں انجن کو بھی جزوی طور پر نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، ریلوے حکام اپ لائن کلیئر کرنے میں مصروف ہیں ۔
11
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے پاکستان ہاؤس لندن میں ظہرانہ،و برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ہاؤس لندن میں ظہرانہ دیا گیا۔قومی ٹیم کی تمام 17 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ سٹاف نے ظہرانے میں شرکت کی۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ میچ شرٹ بھی دی۔
12
ہماری ترجیح غزہ کی تمام کراسنگ کوکھولنا ہے، فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کو جواب، کہ فلسطینی اتھارٹی کی ترجیح 2005 میں طے پانے والے کراسنگ معاہدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے اطراف کی تمام گزرگاہوں کو کھولنا ہے۔ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کراسنگ سے اسرائیلی فوج کا انخلا ضروری ہے ، اس کے ساتھ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ بھی تیار کرنا ہوگا۔
13
آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ،آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض 2300 ارب روپے تک روکا جائے، بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔ہ پی ایچ ایل سٹاک اور بجلی پیداوار سے متعلق بقایا جات کی مد میں 255 ارب روپے بھی بتدریج ختم کئے جائیں، بقایا جات اور جرمانوں کی اضافی سبسڈی کے 125 ارب روپے کا بھی خاتمہ کیا جائے۔آئی ایم ایف