1
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں، آپ پریشان نہ ہوں۔عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا شفٹ کریں؟ باقی قیدیوں کو بھی ان کے صوبوں میں شفٹ کردیں۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پرپی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پرعظمیٰ بخاری کا ردعمل،
2
فیکٹ چیک : محسن نقوی کا صوبہ پنجاب کے جرائم میں 30 فیصد کمی کا دعویٰ درست نہیں،2022 کے مقابلے 2023 میں صوبے میں درحقیقت گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہوا۔وزیر داخلہ محسن نقوی بارہا کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تقریباً 30 فیصد کمی آئی ہے۔محسن نقوی جنوری 2023 سے فروری 2024 تک صوبہ پنجاب کے عبوری وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔یہ دعویٰ غلط ہے، کیونکہ پنجاب میں 2023 میں جب محسن نقوی صوبے کی سربراہی کر رہے تھے، درحقیقت گھناؤنے جرائم کے رجسٹرڈ مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
3
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن قابو میں آ رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈ توڑ رہی ہے لیکن تحریک انتشار کو یہ ہضم نہیں ہورہی۔حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن قابو میں آ رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈ توڑ رہی ہے، مہنگائی میں کمی تحریک انتشارسمیت کسی کو ہضم نہیں ہورہی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
4
تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کراچی کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ثالثی مراکز بنائے جارہے ہیں۔ چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں، عدلیہ کو ان مشکلات کا ادارک ہے اس لیے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی سیمینار سے صدارتی خطاب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کی گفتگو
5
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار، بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس سرجن نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
6
گندم خریداری کا معاملہ: پنجاب حکومت کا کسانوں کو کسان کارڈ دینے کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ دے گی۔حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا، گندم اسکینڈل پر اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہوسکی؟گندم امپورٹ کرکے خزانے کو 11 ارب 37 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر
7
نگران حکومت کی 9 مئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسادات کی وجہ سے مسلح افواج سمیت ریاست کے تمام اداروں پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق، ’’اب عوام اور مسلح افواج کے درمیان ایک خلیج کا تاثر واضح ہے جس کی وجہ سے فوجیوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ ایک ایسے موقع پر جب مسلح افواج دہشت گردی کیخلاف مسلسل جنگ میں مصروف ہیں، باہمی اعتماد کا یہ ٹوٹنا سازگار نہیں۔‘‘ 9 مئی کو 14 افراد ہلاک اور 423 زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر پولیس والے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکار تھے۔ مزید برآں، 40 سرکاری اور 15 نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور137سرکاری گاڑیوں سمیت کُل 159 گاڑیاں تباہ ہوئیں یا انہیں نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق، ان مظاہروں کی وجہ سے تقریباً 17 ارب روپے کا فوری مالی نقصان ہوا۔
8
کراچی میں ڈیفنس کے بنگلے سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ،پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دینے کے بعد اب خود کشی قرار دےدیا ہے۔ ڈیفنس خیابان بخاری میں گھر سے 16 سال کی لڑکی فاریہ کا قتل نہیں ہوا بلکہ امکان ہے کہ فاریہ نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی ہے۔
9
ممبئی: مٹی کے طوفان کی شدت سے بڑا بل بورڈ گر گیا، 8 افراد ہلاک، 59 زخمی،بل بورڈ گرنے سے پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ کے اوپر گرا ہے، خدشہ ہے کہ 20 افراد بل بورڈ کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
10
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہر الیکشن ہی متنازعہ ہوا اب اسے ہر صورت درست کرنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ بند گلی میں جا چکی ہے، آئین کیلئے سب سیاستدانوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کے ساتھ سیز فائر ہو چکا ہے، عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں کر رہا۔ آج کل ایسے سوالات پتا نہیں کیوں کیے جا رہے ہیں؟فیصل آباد میں جامعہ عبیدیہ کے محتمم کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
11
شیر افضل کے معاملے پر پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، شبلی فراز اور اسد قیصر آمنے سامنے ، شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔اسد قیصر،شبلی فراز نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔
12
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ میں منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھے، سول عدالت میں کیس چلتا تو 5 سال تک پیسے پاکستان نہیں آسکتے تھے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت،