1
پراپرٹی لیکس: 17 ہزار پاکستانی دبئی میں 11 ارب ڈالر کی 23 ہزار جائیدادوں کے مالک،’دبئی انلاکڈ‘ نامی یہ پروجیکٹ زیادہ تر 2020 اور 2022 کے درمیان کے ایسے اعداد و شمار پر مبنی ہے جو دبئی میں لاکھوں جائیدادوں کا تفصیلی جائزہ اور ان کی ملکیت یا استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں وہ جائیدادیں شامل نہیں جو کمپنیوں کے نام پر خریدی گئیں اور جو کمرشل علاقوں میں موجود ہیں۔یہ اعداد شمار سینٹر فار ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز (C4ADS) نے حاصل کیا ہے اس فہرست میں سیاسی شخصیات، عالمی سطح پر پابندیوں کا شکار افراد، مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستانیوں کے بھی نام ظاہر ہوئے ہیں اور ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 11 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
2
پشاور: کم عمر بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار،پشاور کے علاقے گلبہار میں کم عمر بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزم گلی میں بچی سے نازیبات حرکات کررہا ہے جس کے بعد وہ فرار ہوجاتا ہے۔ سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کی نشاندہی ہوئی اور اس کی گرفتار عمل میں آئی۔
3
9 مئی پر سرکاری رپورٹ، عمران اور دیگر کیخلاف شواہد پیش نہیں کیے گئے9 مئی کے حملوں سے متعلق نگراں حکومت کی رپورٹ میں عمران خان اور دیگر کیخلاف عائد کردہ اپنے الزامات کے حوالے سے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔9؍ مئی کی رپورٹ تیار کرنے والی کابینہ کمیٹی میں شامل ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ تمام مطلوبہ شواہد متعلقہ حکام بشمول وزارت داخلہ، دفاع اور قانون کے پاس موجود ہیں، حکومت چاہے تو شواہد منظر عام پر لا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ’کمیٹی نے متعلقہ ڈویژنوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر غور کیا۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ اور دفاع سے تفصیلی بریفنگ اور رائے بھی طلب کی۔
4
تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا، توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور، ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔کابینہ نے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
5
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور ہٹیاں بالا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، م
6
راولپنڈی: 9 مئی مقدمات کے 500 سے زائد ملزمان عدالت میں پیش، شبلی فراز اور دیگر کی ضمانتیں منظور،پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد 500 سے زائد ملزمان کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
7
غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے: اسٹیٹ بینک،اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ منگل کوجاری کی جو جولائی تا دسمبر مالی سال 2024 کے اعدادوشمار کے تجزیے پر مشتمل ہے۔ پہلی ششماہی میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئےہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی تاہم معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
8
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں لہٰذا معافی ان سے مانگنی چاہیے۔عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائےاور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں، معافی ان سے مانگنی چاہیے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو
9
دبئی میں پراپرٹی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہے: شیر افضل کا پراپرٹی لیکس پر ردعمل،کہا کہ وہ دبئی میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، دبئی میں پراپرٹی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئرڈ ہے، بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر، الیکشن کمیشن سےکی جاسکتی ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل میں کہا ان کے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیئرڈ اور عوام کے علم میں ہیں۔
10
رحیم یار خان: ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی، خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
11
کراچی: عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلب،سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ پورے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک سروس نا ہونے کے برابر ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی سخت متاثر ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی ناقص سروس کی وجہ سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔درخواست گزار کا موقف
12
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 82 فلسطینی شہید،اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دیے ہیں، اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
13
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلا لیے،آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کر کھلاڑیوں کی وطن واپسی پرانڈین ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا
14
کراچی: سپرہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جب کہ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ نیہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوؤں کو مارا۔
15
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔انڈیکس میں کاروبار کے دوران 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔


