1
گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد، وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ذاتیات پر آ گئے اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا سامان بار پھینکوا دیا۔کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی، آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔
2
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ق بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔
3
اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال،اسحاق ڈار نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور ہلاک ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر گفتگو ہوئی جبکہ اسحاق ڈار اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم نے تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ
4
اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی ، جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل جہاں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف آج اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر کررکھی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔بعدازاں احتساب عدالت نے جیل حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔
5
دوران عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے جواب الجواب دلائل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیوں پر سماعت جاری
6
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں بھی کوئی مالیاتی سکینڈل ہو وہاں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ 2 خاندان جگمگا نہ رہے ہوں۔فواد چودھری نے دبئی پراپرٹی لیکس پر در عمل دیا کہ اس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، آپ نے 1 ارب ڈالر کیلئے یہاں بجلی، گیس کے بل کہاں کہاں پہنچ دیئے اور پاکستانیوں کا 11 ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے۔دبئی لیکس پر تحقیقات ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی ان کو اس لیے برا لگتا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف بات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی ان کے لیے اس لیے ویلن ہیں کہ وہ ان کی کرپشن پر بات کرتے ہیں۔ملتان میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
7
ہ ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ایک صوبے کا قانون ہے، عظمیٰ بخاری میں چاہتی ہوں کوئی بھی وزیراعلیٰ آئے اس کی توہین جھوٹی خبر بناکرنہیں ہونی چاہیے، انہوں نے جوتی پر قیدی نمبر 804بھی لکھ کر دیکھ لیا، آج کل’ گٹے گوڈے‘ پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ کسی طرح این آر او مل جائے۔ اسمبلی میں ہتک عزت کا نیا قانون لایاجارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ ہتک عزت قانون کالا قانون ہے لیکن ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے، بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس
8
سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے۔ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں ، ابھی تین مقدمات میں اسلام آباد پیشی ہے، ہم اس روز روز کی چخ چخ سے تھک گئے ہیں۔ ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں،بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، برائے مہربانی ہمیں اس روز روز کی چخ چخ سے بچایا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
9
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایجوکیشن ریفارمز بارے 5سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32 ہزار 298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دیدی جبکہ ایک ہزار ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک لیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔
10
سرگودھا: گھر میں سلنڈر دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،، زخمیوں کی حالت بھی تشوشناک بتائی جاتی ہے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔
11
لاہور: دہشتگردی کے مقدمے میں ملوث 8 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم،عدالت میں فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ، وقوعہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جن کے میڈیکل بھی ہوئے، وقوعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ سے ہوا، فریقین ہمسائے ہیں، فریقین کا راضی نامہ ہو گیا لیکن پولیس ملزمان کو بلاوجہ گھسیٹتی پھر رہی ہے۔تفتیشی سب انسپکٹر اصغر نے بتایا کہ ملزمان نے موقع پر 100 سے زائد فائر کئے، خول برآمد ہوئے، عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔جج ارشد جاوید نے کہا کہ جب پولیس مانتی ہے کہ وقوعہ دو فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی کا ہے تو پھر دہشتگردی کی دفعہ کیوں لگائی؟ عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
12
ژوب میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہیدشدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوگئے، شہید میجر بابر خان آپریشن کی قیادت کررہے تھے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے،
13
آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20: قومی بیٹرز نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈ بنائے جبکہ بابر اعظم نے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ بابر اعظم نے بین وائٹ کے ایک اوور میں چار چھکے لگاتے ہوئے 25 رنز بنائے، یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کے ایک اوور میں 25 رنز بنائے ہوں۔
14
پشاور: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب، 147جعلی امیدوار گرفتار، بیشتر اُمیدواروں کی جگہ دوسرے امیدوار ٹیسٹ دینے آئے، سب سے زیادہ بنوں میں 59 افراد گرفتار کیے گئے۔حکام کے مطابق بٹگرام میں31،کوہاٹ میں23،مردان میں9،سوات اورایبٹ آبادمیں6،6 افراد کو گرفتار کیا گیا ، ڈی آئی خان میں 3،مالاکنڈ،مانسہرہ اورپشاور میں 1،1 امیدوار گرفتارکیے گئے ۔ جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،