1
بجٹ میں نان فائلرز کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجےجائیں گے، تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپےسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔
2
پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان جاری مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری خسارے میں کمی کے لیے بات چیت جاری ہے جب کہ اگلے سال کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جاچکی ہے۔
3
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
4
کراچی: یونیورسٹی روڈ صفورا چوک پر نادرا نے میگا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا نادرا مرکز میں شہریوں کی سہولیات کے لیے 20 کاؤنٹرز قائم کیےہیں۔ میگا سینٹر 2 شفٹوں میں صبح 8 سے رات 12بجے تک کام کرے گا اور نادرا میگاسینٹر میں یومیہ 700 شہری استفادہ کرسکیں گے۔ڈی جی نادرا احتشام شاہد
5
موسمیاتی تبدیلیاں، مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان،رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایشیا میں اپریل میں پڑنے والی شدید گرمی کی صورتحال بدتر ہوئی، اپریل میں 15 دن کی گرمی کی لہر انسان کی تخلیق کردہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے۔
6
حیدرآباد:کباڑکی دکان پرگیس سلنڈر کی لیکج سے 10بچے بے ہوش،ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔