1
پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے ۔ق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔ تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے
فتح2 راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔
2
دوہری شہریت والے عدالتوں میں بیٹھے ، آپ کیلئے شراب حلال ہمارے لئے حرام: ،دوہری شہریت والے عدالتوں میں بیٹھے، آپ کیلئے شراب حلال ہمارے لئے حرام ہے۔ بتا یا جائے کس نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی، 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگی مگر جواب نہیں آیا، 28مارچ2024چھٹی کے دن ایک پریس ریلیز آتی ہے، 30اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خط لکھا۔جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آرہی ہیں، آرٹیکل2 کے تحت ججز کے بارے میں کہاگیا کوئی لالچ نہیں ہونی چاہیے، کوئی پیپر ورک ہے تو وہ فراہم کیا جانا چاہیے، مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
3
یرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا، وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا،گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔مشیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
4
پرویز الہٰی کے چیک اپ کیلئے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم جاری کردیا۔سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
5
پراپرٹی لیکس منظر عام پر آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکمران اشرافیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پہلے پانامہ لیکس، پھر پینڈورا پیپرز اور اب دبئی پراپرٹی لیکس، حکمران طبقے کی دولت و ثروت کی ہوشربا داستانیں اب سکینڈلز کا لازمی حصہ بنتی جارہی ہیں۔ہ پاکستانی اشرافیہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کو کئی بار بدنام کیا ہے، پراپرٹی لیکس کے مطابق دبئی میں 22 ہزار پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں، ان جائیدادوں کی مالیت کا اندازہ 12.5 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
6
امریکہ کا اسرائیل کیلئے ایک ارب ڈالر کے اسلحے کا نیا پیکج،مریکی کانگریس کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے اسلحے اور بارود کا نیا پیکج بھجوا رہی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کو 3500 بموں کی منتقلی روکنے کے بعد تل ابیب کو اسلحے کی یہ پہلی کھیپ ہو گی جس کا بائیڈن انتظامیہ نے فی الحال اعلان نہیں کیا۔
7
بجٹ :تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ،بجٹ 25-2024ء کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجے جائیں گے اور ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔