1
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنےکا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔
2
علی امین گنڈا پورکی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی 11 مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔
3
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پر پہنچا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 132 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 74 ہزار 663 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 57 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، حصص بازار کی کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 70 ارب روپے ہے۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 32 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ23 ہزار886 پوائنٹس پر بند ہوا۔
4
مظفرگڑھ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،واقعہ تھرمل بائی پاس پر پیش آیا جہاں ملزمان نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔مریم نواز کی ہدایت
5
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ، گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400 کلو میٹر تک مار سکتا ہے، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے اور راکٹ سسٹم کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح ٹو میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، الفتح ٹو میزائل کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، یہ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی خطرناک ہتھیاروں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔آئی ایس پی آر
6
تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا، توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور،ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔کابینہ نے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
7
جنوبی وزیرستان میں آن لائن ای ڈومیسائل بنوانا شہریوں کیلئے درد سر بن گیا۔آن لائن ای ڈومیسائل کیلئے ب فارم کی شرط سے مقامی لوگوں کو ڈومیسائل بنوانے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ضلع میں 18 سال سے زائد عمر کے شخص کا ب فارم نہ بننا لوگوں کیلئے الگ مصیبت بن گیا ہے۔