1
پاکستان امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے، خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ امریکہ کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں، امریکی اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی ماہرین کا تبادلہ اہم ہے، موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے، نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔
2
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ہے، پاکستان ایک محروم ملک نہیں ہے، پاکستان ایک بدانتظامی ملک ہے، ترقی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہیں۔ہم ہر وقت افراتفری اور انتشار سے فل فلم دیکھنے کے شوقین ہیں، آج ہمیں معلوم ہے بھارت کہاں کھڑا ہے اور ہم کہاں ہیں، ہمارے پاس جو چوائسز ہیں وہ کاروبار کی وسعت، جی ڈی پی کی ترقی ہے۔ وفاقی حکومت کی کل آمدن 7 ہزار ارب روپے ہے، وفاقی حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار ارب چاہئے ہوتے ہیں، سات سو بلین اخراجات میں سے کتنے ہی کم کئے جا سکتے ہیں، ٹیکس ریونیو کو ہم کس قدر دوگنا کر سکتے ہیں یہی ہمارا مستقبل ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی ایف او کانفرنس سے خطاب
3
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ بلاول بھٹو کی وراثتی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ جلاوطنی کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کئی سال بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم رہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے بچوں کو ملک سے باہر رہنے پر مجبور کیا گیا، جلاوطنی کے دوران خریدی ہوئی جائیداد ماں نے اپنے بچوں کے نام کی۔ماں کی جائیداد وراثت میں اولاد کو ملنا ہمارے معاشرے کی روایت ہے، نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز
4
نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیٹر کے بجائے نوٹس ہونے چاہئیں تھے۔ ضلعی عدلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لیٹر لکھا ہے، اگر کسی خط کا نوٹس ہونا چاہئے تو پہلے ضلعی عدلیہ پر ہونا چاہئے، یہ پارلیمنٹ، سیاست دانوں کی بھی ناکامی ہے، عدلیہ کو بہتر بنانے میں پارلیمان کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے تھا۔مظاہرعلی نقوی کو ڈس مس کیا گیا تاحال وہ اسی گھر میں رہ رہے ہیں، اعجازالاحسن نے چار لائنیں لکھیں اور اب پنشن بھی لیں گے، سزا اور جزا کا سسٹم عدلیہ کے اندر بہتر ہونا چاہئے۔ آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے والے ہی فیصلے کر رہے ہیں، ضلعی عدلیہ کا خط عام آدمی کے لئے بہت اہم ہے، عدلیہ پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہونا چاہئے، وکلا جو پریشر ڈالتے ہیں وہ بھی پریشر ہے، عدلیہ کو تمام پریشرسے آزاد ہونا چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کیمیڈیا سےگفتگو
5
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بیرسٹر تیمور ملک کی الیکشن مہم کے لئے میں آج ملتان آیا ہوں۔ بیرسٹر تیمور ملک کا پہلا کیس بھی پی ٹی آئی کا تھا، بیرسٹر تیمور ملک آکسفورڈ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے لئے یہاں آئے ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی کے اہم کیسز لڑ رہے ہیں، ملتان میں سابق وزیراعظم کو بھی شکست دے دی تھی، بعد میں 104 ووٹوں سے سابق وزیراعظم کو جتوایا گیا تھا، اس بار انشاء اللہ ڈبل لیڈ سے ملتان میں جیتیں گے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ملتان سے اہم ویڈیو پیغام
6
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈیز،لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے
7
راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے جعلی پولیس اہلکار پکڑا گیا۔پولیس یونیفارم میں ملبوس نوجوان لاہور جانے والی گاڑی پر سوار ہو رہا تھا، ریلوے انٹیلی جنس ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شعیب قادر کے نام سے ہوئی، ملزم کا والد اسلام آباد پولیس کا ملازم ہے۔
8
چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ ،3 افراد جاں بحق،چار سدہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کوقتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
9
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 74 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔