1
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس پر سماعت کررہا ہے جس میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کا معاملہ زیر التواء ہے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کیا ہائی کورٹ میں زیر التواء درخواست سماعت کےلیے منظور ہوئی؟ جس پر مخدوم علی نے بتایا جی اسے قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کے خلاف کیس کا مکمل رکارڈ منگوا لیں، دوران کیس چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث سے پوچھا کیا بطور وکیل آپ نے فیس کا بل جمع کرایا؟ اس پر خواجہ حارث نے جواب دیا مجھے فیس نہیں چاہیے۔ چیف جسٹس نے پوچھا اسلام آباد ہاٸی کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست کب دائر ہوئی ؟ اس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست 4جولاٸی 2022کو دائر ہوئی اور سپریم کورٹ والی درخواست کو نمبر 6 جولاٸی 2022 کو لگا، سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت 19جولاٸی 2022 کو ہوئی۔
2
سالانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 112 کھرب سے 115 کھرب روپے کے درمیان فکس کرنے کے امکان پر غور ،آئی ایم ایف نے ٹیکس کو ہم آہنگ کرنے کےلیے آسٹریلیا یا بھارت کا ٹیکس ماڈل نافذ کرنے کے دو ماڈل تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اوورہالنگ کی جائے۔آئی ایم ایف پیٹرول اور ڈیزل پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے جبکہ مرکز اس سے جمع ہونے والی آمدن کو صوبوں سے بچانے کیلیے لیوی لگانے کا خواہاں ہے۔
3
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئینوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
4
آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں آئندہ مالی سال کے لیے بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3ہزار 580 ارب روپے تک لگایا گیا ہے۔
5
جسٹس بابر ستار کے معاملے پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے خط کا جواب دیدیا آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ
6
ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ، پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں ہے ۔ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔ تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی ۔
7
عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے: منظور وسان کی پیشگوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مستقبل مشکلات میں ہے اور ان کی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی، وہ فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔ پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے مدت پوری نہیں کی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں جب کہ ملک میں مہنگائی میں واضع کمی آئی ہے، سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔
8
اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، اسرائیلی میڈیا کا انکشاففلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ نے اسرائیلی افواج میں فوجیوں کی کمی پیدا کردی ہے۔ غزہ سمیت دیگر محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی افواج کو کئی دہائیوں بعد بدترین ہلاکتوں کا سامنا اور فوجیوں کی شدید کمی کے مسئلے سے نبرد آزمائی کرنا پڑ رہی ہے۔
9
متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی بلیو ویزے کا اعلان کردیا۔ ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کیلئے بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجرا کا اعلان کیا۔
10
گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی: لاہور پولیس کا دعویٰجرائم میں کمی کی بڑی وجہ پولیس کی حکمت عملی ہے۔ 2023 کی نسبت رواں سال 14 مئی تک نقب زنی کی وارداتوں میں 41 فیصد، راہزنی کی وارداتوں میں 34 اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 85 فیصد کمی ہوئی۔ترجمان پولیس آپریشنز ونگ ،کہا گاڑیوں کی چوری میں 35 فیصد، ہوائی فائرنگ میں 74 فیصد اور پتنگ بازی میں 86 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔