1
سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع، سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔
2
نوجوان نے شادی سے انکار پر کالج کی ساتھی طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا انجلی امبیگیرا کالج کی طالب علم تھی جسے اس کے 23 سالہ ساتھی طالب علم وشوا کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی، انجلی نے شادی سے انکار کیا جو وشوا سے برداشت نہ ہوسکا اور اس نے انجلی کے گھر جا کر اس پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو کے وار سے انجلی بری طرح زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
3
رقم کا تنازع: وکیل نے فائرنگ کرکے اپنے کلائنٹ کو ہی قتل کردیا۔ وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔
4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے اور پنجاب کا کوئی ایسا اسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو۔جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو سازش کرکے ہٹا دیا جاتاہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی، ملک سے ترقی ختم ہوجاتی ہے، نواز شریف کا خدمت کا جذبہ لے کر چل رہی ہوں، آج نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کو رکنے نہ دینا، یہاں ایسے انسان کی بھی حکومت تھی جو کہتا تھا ٹماٹر، آلو اور پیاز کی قیمتیں پتا کرنے نہیں آیا۔پھول نگر میں تقریب سے خطاب
5
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں ہونے والے پر امن احتجاج میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا۔
6
T20 ورلڈکپ: شائقین انگلینڈ کے بڑے اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھیں گےپاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے اور ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے۔ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے۔
7
کھلی آنکھوں کیساتھ جا رہا ہوں، کوئی غلطی نہیں کروں گا: پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ وہ کھلی آنکھوں کے ساتھ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور کوشش کریں گے کہ غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، میں نے پاکستان میں کوچنگ کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے بات کی ہے۔
8
غزہ جنگ: حکومتی پالیسیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی،معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں امریکا نے ہتھیاروں کی فراہمی سمیت دیگر چیزوں میں اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کی پالیسی کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آواز اٹھ رہی ہیں۔
9
پاکستان کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی مل گئی،سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن فخرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ اکتوبرمیں کرانےکا ارادہ ہے، ایونٹ کےلیے وینیو اورتاریخوں کااعلان جلد ہوگا۔
10
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہےکہ ملک کی حفاظت پر مامور اداروں کوان حالات میں تنقید اور تبصروں کا نشانہ بنانا کسی طرح ملکی مفاد میں نہیں۔ملک سنگین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، حالات احتیاط کے متقاضی ہیں اور زبان کے استعمال میں خیال رکھا جائے۔مرکزی کمیٹی نے کہا کہ تمام ملکی اداروں کو اپنے اپنے دائرے اختیار میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انصاف کی عدم فراہمی اور عدالتوں کے سیاسی تعلق اور تعصب نے نظام انصاف پر سے پوری قوم کا اعتماد اٹھادیا ہے، ججز اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں الزامات اور بیانات کے ذریعے نہیں۔
11
حافظ آباد: پولیس نے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کوگرفتار کرلیا چھاپوں کے دوران حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ کو سلطان پورہ سےگرفتار کیا گیا۔جماعت اسلامی کےضلعی امیرملک شوکت پھلروان کو کوٹ چیاں سےگرفتار کیاگیا۔
12
تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے تحت بیٹھے لوگ ناجائز تنخواہ لے رہے ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات بانی پی ٹی آئی کی جماعت جیتی، نواز شریف اور سب جماعتوں کے سربراہان کو کہتے ہیں کہ اقتدار چھوڑ دیں، اقتدار کا حق ان کا ہے جنہیں عوام نے منتخب کیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عنقریب سائفر کیس بھی اڑنے والا ہے۔فیصل آباد میں تحفظ آئین تحریک کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، محمود خان اچکزئی، لطیف کھوسہ، اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس کی پریس کانفرنس
13
راجن پور میں ڈاکوؤں کی محکمہ آبپاشی کے عملے کو کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکی،اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ڈاکو جدید اسلحے کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے نظر آرہے ہیں جب کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ پولیس کی نگرانی میں دریائے سندھ کے حفاظتی بند منچن پر کام کر رہا ہے۔
14
پی ٹی آئی نے سیاسی قوتوں سے بات چیت کیلئے تین مطالبات پیش کردیے، زین قریشی نے کہا کہ القادر کیس میں عمران خان کی ضمانت سے ہمارے دیرینہ مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ان پر بنائے گئے تمام مقدمات سیاسی مخاصمت کا نتیجہ ہیں کیونکہ ضمانت اسی صورت میں ملتی ہے جب کیس کمزور ہو۔