1
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی: طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی،زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کر ایا۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی اراکین سمیت تمام فریقین نے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔
2
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا۔ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
3
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے اچھی توقعات ہیں، لگتا ہے ٹیم آگے تک جائے گی۔نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہوگیا، ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے گراؤنڈ پہنچے۔اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے والے اسٹارز میں پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن بھی شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی گفتگو
4
26 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا پڑوسی کےگھر سے بازیاب،الجزائری شہری عمر بن عُمران جو کہ 26 سال قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئے تھے، انہیں پولیس نے اپنے گھر سے صرف 100 میٹر دور پڑوسی کے گھر کے تہہ خانے سے بازیاب کروالیا۔ عمر کو جب اغوا کیا گیا تھا اس وقت ان کی عمر محض 17 سال تھی اور اب ان کی عمر 45 سال ہے، عمر کو گزشتہ اتوار الجیریا کے شہر ڈجلفا سے بازیاب کروایا گیا۔
5
پی ایس ایکس: کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ،آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نے 75 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح کو چھوا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 74 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے 16.97 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 85 ارب روپے ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا۔
6
قومی اسمبلی: طارق بشیر کے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی جانب سے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور احتجاج کیا۔اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل نے طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکرکرتی رہیں، وہ انہیں بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔اس دوران طارق بشیر نے زرتاج گل کی نشست پر جاکر مبینہ طور پر کچھ نازیبا الفاظ کہے۔
7
اسلام آباد ہائیکورٹ: نان بائیوں نے درخواست واپس لے لی، عدالت کا تندور ڈی سیل کرنیکا حکم،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپےمقررکی گئی ہے۔ عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹادی اور عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کےگرفتار افرادکو فوری رہاکرنے کے ساتھ انتظامیہ کو سیل تندور کھولنے کا بھی حکم دیا۔
8
(ایم کیوایم) پاکستان نے پارٹی چیئرمین کے انتخابات کے بعد دیگر اہم عہدوں پر بھی جلد انتخاب کا عندیہ دے دیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق نے حالیہ پیشرفت پر اس نمائندے کو بتایا کہ 10 رکنی ایڈہاک مرکزی کمیٹی نے انتہائی غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 1984 سے 1992 کی صورتحال پرتیزی سے واپس لوٹا جائے۔آئینی لحاظ سے ایم کیوایم کا سربراہ موجود ہے اور جب دیگر عہدوں پر انتخاب کا عمل مکمل ہوگا تو پارٹی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر ابھرے گی۔


