1
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوورسیزسرمایہ کاروں کوبہترمواقع فراہم کررہا ہے۔پاکستان ایکسپورٹ اورسپیشل اکنامک زونزمیں کاروبارکےمواقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں نئےکاروبارکےآغازکےلیےسرمایہ کاروں کےمفید وقت ہے، ہماری حکومت نےہردورمیں کاروباردوست پالیسیاں متعارف کرائیں۔مسلم لیگ(ن)نے2013میں چین کےساتھ سی پیک کےحوالےسےبات چیت کا آغازکیا، پاکستان میں زراعت،آئی ٹی،معدنیات اورکان کنی کےمواقع موجود ہیں، کاروباری برادری کےمسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ سی پیک کا بنیادی مقصد تھا کہ جب اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا تو ہمارے پاس سی پیک کے راستے پر خصوصی اقتصادی سیٹ اپ ہوگا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے،پاک چین اقتصادی راہداری فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، ہم اس منصوبے کے فیز 1 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فیز 2 میں داخل ہوچکے ہیں۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار
2
جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے۔ کیا دوہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی اسمبلی بن سکتا ہے؟ کیا دوہری شہریت رکھنے والے کو جج ہونا چاہئے؟رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کی نیوز کانفرنس ،انہوں نے الزام لگایا کہ غریب آدمی پیسے خرچ کیے بغیرعدلیہ سے انصاف نہیں لے سکتا، کسی ملک کی شہریت کے لیے اس کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، دوہری شہریت پر رکن اسمبلی کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔
3
صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت،صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی، فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی، صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
4
دوہری شہریت پرموجود قوانین پرعملدرآمد ہونا چاہئے۔ ہم نے اپنے وکلاء اور کورٹ کیلئے لڑائی کی پر فائدہ کیا ہوا؟ پاکستان میں شراب کی بوتل پکڑنے پر بھی سوموٹو ہوا۔ قانون ہم سب کیلئے ہے، تمام اداروں کو سفارش کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق چلیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو ،کہا امریکا، بنگلادیش میں ججز کی سکروٹنی پارلیمنٹ کرتی ہے، رکن قومی اسمبلی کو دوہری شہریت پر ہٹا دیا جاتا ہے تو یہ قانون سب پر لاگو ہونا چاہئے، ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔
5
حج آپریشن: پی آئی کے ذریعے 4398 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ 7 روز کے دوران پی آئی اے کی کل 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں جس کے ذریعے 4398 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے۔ان پروازوں میں 14 پروازیں براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں، 6 پروازیں براستہ کراچی اپنی منزل مقصود پر پہنچیں۔پی آئی اے کی حج پروازیں 23 مئی تک مدینہ منورہ کے لیے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ 24 مئی سے 10 جون تک جدہ کے لیے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 190 پروازوں پر مشتمل ہوگا جن میں 170 براہ راست پروازیں اور 20 پروازیں براستہ کراچی آپریٹ ہوں گی۔
6
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے نظام کو بگاڑ دیا گیا۔ ترقی میں پیچھے رہنے کا یہ سلسلہ ہماری اپنی وجہ سے ہے، ریاست مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن دوسری جانب سے اس چیز کے لئے تیار نہیں۔یہاں بسوں سے اتار کو مارا جاتا ہے، یہ کونسی بلوچی روایات ہیں، ان روایات کی نہ آئین اجازت دیتا ہے نہ ہی ہمارا اسلام، اس دہشت گردی کو روکنے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانے کا کہا جاتا ہے، بلوچستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو شامل کرنا چاہئے، نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگرام اور قرضوں کا پروگرام دے سکتے ہیں۔
7
بلاول بھٹو سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،نوابزادہ افتخار احمد خان بابر اور مخدوم سید مرتضیٰ محمود بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔پی وائے او پنجاب کے جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ، پی ایس ایف لاہور کے صدر قمر خان نے بھی ملاقات میں شرکت کی، ملاقات میں تنظیم سازی سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
8
نیئر حسین بخاری سے یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات، الیکشن شفاف بنانے پرمشاورت کی۔یو این ڈی پی کے وفد نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی، یو این ڈی پی کے وفد میں ہیسام منکارہ پولیٹیکل افیئر آفیسر الیکٹورل امدادی ڈویژن، محکمہ سیاسی اور امن سازی اقوام متحدہ امور، آدتیہ ادھیکاری پولیٹیکل افیئرز آفیسر شامل تھے۔یو این ڈی پی کے وفد نے سید نیئر حسین بخاری سے پاکستان میں الیکشن شفاف بنانے پر مشاورت کی اور تجاویز لیں۔
9
علی امین گنڈا پور اور پیسکو کا صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق، خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی وفاقی حکومت کو شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن پر چیف پیسکو متعلقہ عملے کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ کو صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، چیف پیسکو نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی۔
10
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے نہ رکے، مزید39 فلسطینی شہید،اسرائیلی فورسز نے جبالیہ میں رہائشی عمارتوں اور ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا ، جبالیہ میں گھر پر حملے میں شہید ہونے والے چار افراد میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔ مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 35ہزار 272 افراد شہید ، 79ہزار205 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے بھی صیہونی افواج پر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔