1
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ، آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی خالص آمدن سے بھی بڑھ گئی ہے، یہ سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے 205 ارب روپے زیادہ رہی۔صرف پہلے 9 ماہ اندرونی و بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ ہوئی۔اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔
2
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔اس کے علاوہ پنجاب میں اسکولوں کے اوقارت کار بھی تبدیل کر دیے گئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو اسکول صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔
3
مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے خطاب بھی کیا۔وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے دھوئیں گے، آئی جی پنجاب پولیس فورس میں تبدیلیاں لا رہے ہیں، جو بھی ضرورت ہوگی پوری کی جائے گی۔ جب قوم کی بیٹیاں بھی بیٹوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔آپ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں ، بیٹیوں میں سے ہیں جن کو وردی پہن کر ملک کی خدمت کرنا نصیب ہوتی ہے۔مریم نواز کا ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب
4
علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا۔ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پختونخوا کے عوام نکل آئے تو کیا حال ہوگا۔ ملک کی بجلی آن اور آف کرنے کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے، بیٹھیں اور مسائل حل کریں ورنہ غیر ذمہ دار لفظ چھوٹا ہوگا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاصوبائی اسمبلی میں خطاب ، کہا بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا کے دفاتر ٹیک اوور کر کے دکھائیں گے، اپنے صوبے کے عوام کیلیے چور کا لفظ برداشت نہیں کریں گے، چور کون ہے دنیا جانتی ہے۔
5
وزیراعظم شہباز شریف نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کیا جس میں شفاعت علی بھی موجود تھے۔ اسٹیج پر بلائے جانے کے بعد کامیڈین شفاعت علی نے شہبازشریف کی فرمائش پر ان کے لہجے کی نقل اتاری جس پر ہال قہقہوں اورتالیوں سے گونج اٹھا ۔وزیراعظم اور کامیڈین کے مکالمے سے شرکا ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے جب کہ کامیڈین اور وزیر اعظم بھی اپنی ہنسی روک نہ سکے۔ نامور شخصیات اورسیاستدانوں کی نقالی سے شہرت پانے والے شفاعت علی وزیراعظم کے سامنے نروس ہوگئے۔
6
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کیں۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا آپ نے پریس کانفرنس سنی ہے؟ کیا پریس کانفرنس توہین آمیز ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جو میں نے سنی ہے اس میں الفاظ میوٹ تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی شخص پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن بحیثیت ادارہ ایسے رویےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کی توثیق کرنے والوں کا کبھی دفاع نہیں کروں گا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو اس کی سزا دیگر ججز کو نہیں دی جا سکتی، بندوق اٹھانے والا سب سےکمزور ہوتا ہےکیونکہ اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا، عدالت نے کہا کہ 2 ہفتے میں وضاحت دیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارورائی کی جائے جب کہ عدالت نے مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔
7
پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی عمران خان جیسی سہولیات مانگ لیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط بھیجا ہے۔پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں۔
8
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈا پور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لیے۔
1 : آپ نے دوران سماعت پراسیکیوشن کے پیش کیےگئےشواہد،دلائل کوسنا اورسمجھا؟
2 : 30 اکتوبر 2016کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی، کیا کہیں گے؟
3 : آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے، جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟
4 : آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پربلٹ پروف جیکٹ پہنےبیٹھےگارڈ کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟
5 : آپ کی گاڑی سے غیرقانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟
6 : پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کیمیکل جائزے سے ثابت ہواکہ بوتل میں شراب تھی، کیا کہیں گے؟
7: آپ کےخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپ کے خلاف کیوں گواہی دی؟
8 : کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟
9: کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟
عدالت نے علی امین گنڈا پورکو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی۔
9
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس کی سماعت میں کہا ہےکہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جی اٹارنی جنرل صاحب، آپ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ موبائل سمز والا آرڈر تھا، اس کا اسٹے آرڈر خارج کروانا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پچھلی بار کا جو آرڈر ہوا وہ ایسے نہیں تھا جو عام مزدور ہے یا جس کا کھوکھا ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے، اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ان کو تو نوٹس ہی نہیں جائے گا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔بعد ازاں اٹارنی جنرل نے عدالت سے حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
10
پنجاب حکومت کا بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ ، اجلاس میں زیادتی کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ، اجتماعی زیادتی، بچوں سے زیادتی اور ملازمین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔اجلاس میں پولیس کو ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
11
وفاقی وزیر عطا تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان تفویض کر دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطاتارڑ کو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
12
جنوبی افریقا نے عالمی عدالت میں غلط دعوے کیے: اسرائیل کا الزام،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں غزہ کے معاملے پر جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت کے دوران اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ وہ جنوبی غزہ اور رفح میں اسرائیل کی فوجی مہم کو روک سکے۔عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی درخواست پر دو روزہ سماعت ہوئی جس میں جنوبی افریقا کے وکلا نے عدالت میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
13
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ پاکستان کے قرض اور ذمہ داریوں کے حجم میں 12 فیصد اضافہ، جولائی2022 سےمارچ 2023 تک قرض اور ذمے داریوں کاحجم 72ہزار 440 ارب روپے تھا جب کہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک قرض میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کا قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 80 ہزار 862 ارب روپے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک
14
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100انڈیکس ریکارڈ 75 ہزار 342 پوائنٹس پر بند،اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 411 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 75342 پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ریکارڈ 75401 کی نئی چوٹی بھی بنائی۔ انڈیکس آج 453 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 49کروڑ 66 لاکھ شیئر ز کے سودے17 ارب63 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔
15
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہوگئے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم سے 29 جون تک منعقد ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔انگلینڈ میں موجود 18 رکنی ٹیم میں سے تین کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں بطور ٹریول ریزرو لے جا نے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے۔ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے جب کہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔
16
پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات کو مسترد کردیا۔پاکستان بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات دیکھے ہیں۔پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے، پاک افغان سرحد پر حالات کے متعلق افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ
17
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی۔ کہا اس تقریب میں جو کچھ ہوا وہ غیر ضروری تھا، کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ بھی پھینکنا ٹھیک ہے، چاہے وہ کاغذ کے ہوائی جہاز میں لپٹا ہوا پھول ہی کیوں نہ ہو۔
18
پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ، لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس دوران پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
19
وزیرآباد میں نوجوان نے تیز دھار آلےسے سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔ ملزم کے والد نےخاتون سے پانچ سال قبل دوسری شادی کی تھی، ملزم اورخاتون اکثرلڑائی کرتے تھے۔ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔