1
علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔
2
جسٹس قاضی فائز کل آذربائیجان جائیں گے، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے، غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا۔
3
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگی، صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے، کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی۔آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے اورماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن امپیکٹ کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
4
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سموگ کےخاتمےکےلیےوزیراعلیٰ پنجاب نےخصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ صوبے میں جلد کسان کارڈ کا اجرا بھی کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ کےلیے بھی منصوبہ لایا جارہا ہے، پنجاب کےکسانوں کوسبسڈائزجدید مشینری فراہم کررہےہیں۔سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کالا شاہ کاکو میں تقریب سےخطاب
5
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانی کا معیار جانچنے کا فیصلہ،وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ ایجوکیشن کی وزارت نے تعلیمی اداروں کے اندر پینے کے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں میں پانی کے معیار کی جانچ کی جائے۔ہمارا مقصد پانی کے معیار میں کسی بھی قسم کی کمی کی نشاندہی کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انہیں فوری طور پر دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔جانچ کے بعد سکولوں اور کالجوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پانی میں پائے جانے والے کسی بھی مسئلے کو حل کریں، طلباء اور عملے کے لیے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کریں۔
6
توڑ پھوڑ کا مقدمہ : فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، کل پھر طلب،تھانہ ریس کورس میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی نے فواد چودھری کو طلب کیا تھا، جے آئی ٹی کے ممبران پور ے نہ ہونے پر فواد چودھری کو جے آئی ٹی نے کل پھر بُلا لیا، سابق وزیرفواد چودھری پر ریس کورس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا۔لاہور میں 8 مقدمات کی تفتیش مکمل ہو گئی، اب نئے مقدمات میں بھی مجھے بلا لیا گیا،دوسری پارٹیوں اور پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے،میں ٹویٹ بھی کروں تو دو نئے مقدمات مجھے پر درج ہو جاتے ہیں۔
7
زرتاج گل سے تلخ کلامی، طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال،سپیکر قومی اسمبلی نے نے آج ہی رولنگ دے کر ایوان سے منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطل کی، طارق بشیر چیمہ کی رکنیت موجودہ سیشن کیلئے معطل کی گئی تھی۔قومی اسمبلی کا سیشن کچھ دیر چلنے کے بعد ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، سیشن ملتوی ہوتے ہی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بحال ہوگئی۔
8
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار،کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جا کر عدم اعتماد کا اظہار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی، میں انتظار کرتی رہی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی، جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا، میں قیدی نہیں ناانصافیوں کا شکار ہوں، مجھے آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابق ججز پر نہیں تھا۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے سوال کیا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی، کیا آپ کو عدالت پر اعتماد نہیں، جس پر وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے، تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی اور وکلا نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔
9
جناح ہاؤس حملہ کیس: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔
10
403 ملازمین کو احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق اس وقت 403 سرکاری ملازمین احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں،80 سرکاری ملازمین اس وقت نیب انکوائریز بھگت رہے ہیں، 90 سرکاری ملازمین کے کیسز تحقیقات کی سطح پر ہیں۔دستاویز میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تحقیقات یا ٹرائل کا سامنا کرنے والے سرکاری ملازمین کے نام ظاہر نہیں کئے جا سکتے، کرپشن ثابت ہونے یا پلی بارگین کرنے پر سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا جاتا ہے۔
11
بحرین : دو ریاستی حل کے نفاذ تک فلسطین میں عالمی امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ،طابق سربراہ اجلاس کی طرف سے جاری کردہ "منامہ اعلامیے” میں دو ریاستی حل کے نفاذ تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی” کا مطالبہ کیا گیا۔جمعرات کو منامہ میں منعقدہ عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں عرب ممالک کی جانب سے دریائے نیل، دجلہ اور فرات میں پانی کی حفاظت اور مصر، سوڈان، عراق اور شام کے حقوق کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "عرب آبی سلامتی” عرب قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے ، خاص طور پر عرب جمہوریہ مصر اور جمہوریہ سوڈان کے لیے آبی تحفظ ضروری ہے ایسا کوئی بھی اقدام جو ان ممالک کے آبی حقوق کو متاثر کرے ناقابل قبول ہوگا۔
12
خیبرپختونخوا: سرکاری ہسپتالوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ،5ملزم گرفتار،خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے. کارروائی میں 5 ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ کروڑوں روپے کی ادویات بھی برآمدکی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ملازم بھی شامل ہیں ، ملزمان ہسپتال سے ادویات چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔
13
عوام لالچ میں آکر عمر بھر کی کمائی ڈبو دیتے ہیں، عوام سوچ سمجھ کر اچھی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔معاشی طور پر استحکام سے ملک ترقی کرے گا، کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ نہیں ملتا، چھوٹی منڈیوں کے بڑی منڈیوں کے ساتھ لنک ہونے سے کسان کو فائدہ ہو گا۔ہمارا فوکس عوام کی خدمت ہے، ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو باہمی اختلافات پس پشت ڈال کر ایک پیج پر ہونا چاہئے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کاتقریب سے خطاب
14
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی ریکارڈ،ہنگائی کا مجموعی پارہ 21 اعشاریہ 22 فیصد کی سطح پر آگیا۔رواں ہفتے 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا، بیف 10 روپے تک اور مٹن 20 روپے اور دال چنا فی کلو 3 روپے تک مہنگی ہوئی، انڈے فی درجن 2 روپے، زندہ مرغی فی کلو 1 روپے اور دہی 27 پیسے مہنگا ہوا۔


