1
کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم ان ہلاکتوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا،پاکستانی الب علم
2
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش،ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیے ہیں اور وزیر اعظم مسلسل اپنے آپ کو صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اورکرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے اور پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی ہے
3
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں۔سوشل میڈیا پر کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
4
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چھ ججوں کے خط سے پیدا شدہ معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا، کسی کو کٹہرے میں کھڑا کر کے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔حل اس کے سوا کوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر یہ معاملہ سلجھائیں۔ وزیرِ اعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر کو ایڈوائس کریں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
5
پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات فروخت کرنے کے معاملے پر کارروائے کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ادویات کے فروخت میں ملوث لیڈی ریڈنگ اسپتال کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے، ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔
6
زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل،طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطلی سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد ایوان نے منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ارکان کی دل آزاری ہوئی، طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔اسپیکر ایاز صادق
7
آزاد کشمیر میں ہنگامے، آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیاآئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔
8
آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ،آئی ایم ایف نے نان فائلرز پر بھی مزید ٹیکس بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو غیر دستاویزی ٹرانزیکشنز ختم کرنے پر کام کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔
9
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت صنعتی شعبےکو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانےکے لیے صنعتوں کو کم لاگت پربجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے صنعتی شعبےکے لیےٹیرف ریشنلائیزیشن پرحکمت عملی فوری تیارکرنےکی بھی ہدایت کی۔
10
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈکپ کمبینیشن کیساتھ میدان میں اترنےکا فیصلہ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی اور اس سیریز کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ وارم اپ میچز نہیں کھیل سکیں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کیساتھ میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ وائٹ بال ٹیم گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔
11
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ،وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا۔