1
میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزدپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔اجلاس میں رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پارٹی کے سابق صدر شہباز شریف اور احسن اقبال نے نواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید ودیگر اراکین نے تائید کر دی۔
2
محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جبکہ برما کے مسلمانوں کے لیے سفری دستاویزات پر بھی بات چیت کی گئی۔
3
وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کر دی، نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم شہباز شریف اکنامک ایڈوائزری کونسل کی سربراہی کریں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم شامل ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔
4
پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل،سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، انہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔
5
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیاحلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے دورہ امریکا کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
6
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیعایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔
7
دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر سے کرانے کیلئے درخواست دائر،عدالت عالیہ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔
8
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔
9
مریم نواز کی لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی، پارٹیشن آف لینڈ اور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔ر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
10
ایم این اے بننے کے بعد آصفہ بھٹو کی پہلی بار گڑھی خدا بخش آمد، مزاروں پر حاضری،خاندان کے آبائی قبرستان میں شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے تمام شہداء کے مزاروں پر پھول چرھائے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔ اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
11
قومی کپتان ندا ڈار نے ٹی 20 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیانارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی باؤلر بن گئیں۔
12
ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش پر کار الٹ گئی، 3 گرفتار، اسلام آباد کے علاقے کشمیر ہائی وے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مشکوک کار سواروں کو روکنے کی کوشش تو انہوں نے فائرنگ کر دی، اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد کار سواروں نے گاڑی بھگا دی۔ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو تیز رفتاری کے باعث کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تینوں کار سوار زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
13
بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز منصوبے میں سرمایہ کاری کا منصوبہ تیاراین ٹی ڈی سی نے ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپینشن پلان نیپرا میں جمع کروا دیا جس کے مطابق این ٹی ڈی سی آئندہ 10 سالوں میں ٹرانسمیشن سسٹم پر 2 ہزار 4 سو 43 ارب روپے خرچ کرے گی۔نئی ٹرانسمیشن لائنز منصوبے میں بڑے گرڈ سٹیشنز اور وولٹیج کنٹرول سسٹم کے منصوبے شامل ہیں جبکہ بجلی کی ترسیل کے پانچ نئے منصوبوں پر ایک ہزار پانچ سو 50 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
14
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل،جوائنٹ ورکنگ گروپ میں تمام متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کے ماہرین شامل ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کے نمائندگان انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر کے 5، پی ٹی اے کے 2، یوفون کے 4، ٹیلی نار کے 3 اور جاز کے 4 ماہرین شامل ہیں، ایف بی آر کے ممبر آئی آر بادشاہ خان وزیر اور ارشد چیمہ بھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں۔


