1
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتی ہے، کوئی کسی بھول میں نہ رہے۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کبھی اسلام آباد پر حملے، کبھی پشاور الیکٹرک پر قبضے اور کبھی وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت بجلی، گندم اور محاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کر سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے، اس کی یہ کوشش ناکام ہوگی۔
2
کرغزستان ہنگامہ آرائی: پاکستانی سفارتخانے نے رابطہ نمبرز جاری کر دیے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کریں۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور ان کی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے، فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔
3
پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس برآمد انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کیے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز
4
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خودکو تیس مار خان سمجھتےہیں لیکن وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں انہوں نے کرنا کچھ نہیں ہے۔ اگریہ (پی ٹی آئی) اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھےکہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
5
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑی بے قاعدگیوں کا انکشاف،محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق 100 ڈیموں میں سے 26 ڈیموں پر تعمیر کا کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا، تاخیر کے باعث لاگت میں 26کروڑ 10لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ تاخیر سے پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ اور سپروژن اخراجات میں 13 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ٹھیکیداروں سے سکیورٹی کی مد میں 12کروڑ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی۔
6
ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، شہباز شریف قائم مقام پارٹی صدر نامزدمسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا اجلاس میں سینئر پارٹی ارکان کی جانب سے شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا گیا جس کی دیگر اراکین کی جانب سے تائید کی گئی۔شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ رہنما ن لیگ سیف الملوک کھوکھر
7
خوشاب : بریک فیل ہونے سے ٹرک کھائی میں جا گرا، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق حادثہ خوشاب میں پنج پیر مناواں روڈ پر بریک فیل ہونے سے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔ جاں بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیےٹرک میں خوشاب آرہا تھا۔