1
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقررچیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔
2
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر ٹی وائٹنر کی بڑی کھیپ پکڑی لیڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے خفیہ اطلاع پر بند روڈ مشتاق ٹاؤن میں واقع گودام پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، ایکسپائر ٹی وائٹنر پر اصل تاریخ تنسیخ مٹا کر جعلی تاریخ لکھی جا رہی تھی، سٹوریج ایریا میں مکھیوں، کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا، ایکسپائر ٹی وائٹنر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، ایکسپائر ٹی وائٹنر کی تاریخ تنسیخ تبدیل کر کے دوبارہ سپلائی کے لئے تیار کیا جا رہا تھا۔
3
بلاول بھٹو کا بشکیک میں پاکستانی طلبہ کیخلاف پرتشدد واقعات پر اظہارِ تشویش، حکومتِ پاکستان بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے، وزارتِ خارجہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے رابطے اور ان کے اہلخانہ تک درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے، ہمارے نوجوان کرغزستان میں پاکستان کے سفیر ہیں، مشکل حالات میں تحمل و ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کریں۔بلاول بھٹو زردار
4
گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات تاحال مکمل نہ ہوئیں ، کسان پریشان،وقت گزرنے کے ساتھ کسان کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے، کسان طے کردہ سرکاری نرخوں سے بھی کئی گنا کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔پنجاب میں فی بوری گندم کی قیمت 6 ہزار روپے کی کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم کی طرف سے ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو ہٹانے کے بعد نیا ایم ڈی تعنیات نہیں ہوسکا، دوسری جانب چار لاکھ ٹن اضافی گندم خریدنے کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا۔
5
ایک ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈہ آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔
6
فیروزوالہ میں دو روز قبل طلاق ملنے پر زہریلی گولیاں کھانے والی خاتون بھی جان سے گئی،خاتون کی پیپلز کالونی شاہدرہ کی رہائشی تھی، جسے دو روز قبل تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں علا ج کیلئے لایا گیا تھا ، دوران علاج جانبر نہ ہوسکی ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ خاتون زینب نے شوہر سے علیحدگی کے بعد دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی تھی دونوں بیٹیاں دو روز قبل دم توڑ گئیں تھیں۔
7
ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، تیز طوفان اور بارشوں کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے، سڑکیں اورگلیاں پانی سے بھر گئیں، لاکھوں گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی روانی معطل ہوگئی۔
8
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کمبی نیشن کیساتھ کھیلنے کا فیصلہ،قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مطابق حارث رؤف اور عثمان خان ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث رؤف حسن علی کی جگہ سکواڈ میں آئیں گے۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ باؤلر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل سٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔