1
ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی پروفائلنگ جاری،قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈیویژن انگریز دور حکومت سے ٹیکس فری زون رہا ہے جس کے باعث یہاں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال پر کوئی ممانعت نہیں، اس وقت ان علاقوں میں 5 سے 6 لاکھ تک نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔یہ گاڑیاں منشیات اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں، جرائم کی روک تھام کے لئے ان گاڑیوں کی پہلی بار پروفائلنگ کی جارہی ہے۔
2
کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا بیان، گزشتہ روز مقامی انتہاپسند عناصر نے بین الاقوامی طلبا کے ہاسٹلز اور ان کی نجی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں 14 غیر ملکی طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ شاہ زیب نامی ایک پاکستانی طالب علم بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔سفیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسپتال میں خود جا کر شاہ زیب سے ملاقات کی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
3
ڈھائی ہفتےگزرگئے،گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہ آسکی۔سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی اب تک گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب تک کام مکمل نہیں ہوا۔ چار لاکھ ٹن اضافی گندم کی خریداری کی تحقیقات اب تک شروع نہ ہوسکی جب کہ ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو ہٹانے کے بعد نئے ایم ڈی کی تعیناتی بھی اب تک نہ ہوسکی۔13لاکھ ٹن درآمدی گندم میں کیڑے نکلنےکامعاملہ بھی انجام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔سرکاری نرخ سے کئی گنا کم قیمت پرگندم کی فروخت جاری ہے، پنجاب میں گندم کی بوری 6 ہزار روپےکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
4
پی ٹی آئی کا ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار، نئے سرے سے سماعت کے لیےکیس مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے۔ توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کے بعد ایک اور مقدمے سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔ ججز پر دباؤ کے انکشاف کے بعد کارروائی آگے بڑھانےکا کوئی قانونی و اخلاقی جواز باقی نہیں۔عدت اور ٹیریان جیسے مقدمات کا اندراج اخلاقی پستی کی علامت ہے، ٹیریان کیس کا مدعی آج تک نامعلوم ہے، ریاستی وکلا کی خصوصی سرپرستی حاصل ہے۔نیا بینچ تشکیل دے کر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنا تعصب عیاں کیا گیا۔
5
سرکاری گوداموں میں موجود ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائدگندم خراب ہونے لگی۔ سرکاری گوداموں میں گزشتہ سال کی ایک لاکھ 30ہزارٹن سےزائدگندم پڑی ہے جو اب خراب ہونے لگی ہے جب کہ آٹا مل مالکان نے گزشتہ سال کی مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔پرانی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 4700 روپے ہے اور کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ نئی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 3900 ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی بمپر فصل آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 3000 ہے جس کی کوالٹی بھی سرکاری گندم سے اچھی ہے۔
6
پاکستان کا کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد تشویش کا اظہار، کرغز ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سےآگاہ کیا گیا۔پاکستانیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کرغز حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، کرغز حکام نے بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ کے خلاف تشددکے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔
7
پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر، بحثیت سفارت کار وہ مختلف ممالک میں مذہبی آزادی کا جائزہ لیں گے اور حکومت کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کریں گے۔ڈاکٹر آصف محمود کو جس امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا رکن بنایا گیا ہے وہ ایسی رپورٹ تیار کرتا ہے جو امریکی صدر، کانگریس اور محکمہ خارجہ کیلئے آنکھوں اور کانوں کا کام کرتی ہیں۔


