1
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔مسلم لیگ ن نوازشریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن میرے لیے بہت قابل اطمینان ہے۔ نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی، نواز شریف کے ساتھ ظلم کرکے انصاف کے پرخچے اڑائےگئے، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔ نوازشریف نے فیصلہ کیاتھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور کرکے دکھایا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
2
مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹایا گیا۔حکومت جاری رہتی توآج ہم دنیامیں طاقت بن چکےہوتے، جھوٹے مقدمات بھگتنے والے یہاں بیٹھےہیں، کوئی جیل میں، کوئی نظربند،کوئی ملک سے باہرتھا، پیغام دیناچاہتاہوں،آپ ن لیگ کےبہترین ساتھی ہیں، جنہوں نےمشکل وقت گزارا آج پھرعہدوں پر بیٹھےہیں۔ کسی کے بیٹے،کسی کی بیٹی کو گرفتار کیاگیا، پرانے ساتھی سونے میں تولنے کےلائق ہیں، ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھےنکالنےوالےبھی کہتےتھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب
3
صدر مسلم لیگ ن کا انتخاب، الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ خان نے کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی شریک ہوئے۔ شیڈول کے مطابق 27 مئی کو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی 28 مئی کو صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر ایک بجے سے دو بجے کے درمیان ہوگی۔
4
نواز شریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔قائد ن لیگ محمد نواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔
5
پی ٹی آئی کا پاک افغان سرحدی علاقوں میں کشیدگی پر اظہار تشویش،ہ مینڈیٹ سے محروم حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث سرحدی علاقے تناؤ کی لپیٹ میں ہیں، پاک افغان سرحدی علاقوں میں پرتشدد واقعات پر حکومتی خاموشی باعث تشویش ہے، گزشتہ تین روز سے پاک افغان سرحدی علاقوں میں مسلسل گولہ باری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ کٹھ پتلی حکمران خودمختار خارجہ پالیسی جیسے فیصلے لینے کا اختیار نہیں رکھتے، کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو بے یار و مددگار چھوڑنا بھی ناکام خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، غیر منتخب حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کا سبب بنے گی۔ترجمان تحریک انصاف
6
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ ہونے والے امتحانات کا شیڈول جاری،پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبر سلپس اپلوڈ کر دی گئی ہیں اور ان کے گھروں میں رولنمر سلپ بھجوا دی گئی ہیں، ریگولر امیدواروں کے لاگ ان میں بھی رولنمبر سلپ اپلوڈ کر دی گئی ہیں، 20 اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 23 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔23 اپریل کو منسوخ ہونے والا پرچہ اب 24 مئی بروزجمعہ کو ہوگا، بائیس اپریل کو منسوخ ہونے والا انگلش کا پرچہ اب 25 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔
7
لاہور: مقابلے میں ہلاک چاروں ملزم کالعدم تنظیم کے کارندے نکلے۔ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فیضان کے مارے گئے ساتھیوں کی شناخت ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں فیضان، لقمان، طاہر اور ہارون شامل ہیں۔ گرفتار ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے جایا گیا تھا جہاں برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ ساتھیوں نے حملہ کردیا تھا، مقابلے میں فیضان سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، لقمان ، طاہر اور ہارون کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔
8
گندم خریداری میں خورد برد پر فوڈ سپروائزر کو 10 سال قید، 10 کروڑ جرمانہ،ملزم فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو 6 ماہ سے جیل میں تھا، سزا سنائی جانے کے بعد ملزم فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو کو سزا سنائی، ملزم اوشاق بھٹو نے 2022 میں شکارپور سے گندم خریداری میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی تھی۔
9
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان،آئندہ مالی سال معیشت کی شرح 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔اگلے مالی سال میں زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہو گا، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے۔رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


