کندھکوٹ، پنوں عاقل (ای پی آئی)صوبہ سندھ کے متعدد اضلاع میں ڈاکو راج برقرار ہے. ضلع سکھرکی تحصیل پنوں عاقل سے اغواء ہونے والا بچہ محمد حسین آرآئیں اورضلع کشمور کے علاقہ سنگرار سے اغوا بچی پریا کماری اور کندھ کوٹ سے اغواء ہونے والے محبوب علی ملک اور لیاقت علی شیخ اور نجی بینک کے 05ملازمین تاحال بازیاب نہیں ہو سکے.

مغویوں کے ورثاء اور شھری اتحاد کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاهرين کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی ہمارے مغوی بازیاب نہیں ہو سکے، پولیس صرف ہمیں دلاسہ دے کر واپس روانہ کر دیتی ہے، ڈاکووں ہر روزانہ کی بنیاد پر ہمیں فون کال کرتے ہیں تاوان دے کر مغوی بازیاب کروائیں، ہم غریب ہیں اتنے پیسے کہاں سے لائیں جو ڈاکوؤں کو دیں.

مظاهرين نے کہاکہ حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مغویوں کو جلد از جلد بازیاب کرا لیا جائے