1
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق،ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔
2
کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی،ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اب میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
3
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اور وہ جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔
4
ڈاکٹر ایس ایم تراب ایچی سن کالج کے پرنسپل مقرر،گورنر پنجاب کی زیر صدارت ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کی بطور پرنسپل نام کی منظوری دی گئی۔
5
(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہٰذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔
6
محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر گفتگو کی گئی ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔سعودی میڈیا
7
گیلانی خاندان نے انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیاپاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تین بھائی قومی اسمبلی میں اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر بن گیا ہے۔
8
انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیااس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔
9
اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری، العودہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم،شمالی غزہ میں شدید مزاحمت اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں سے گولہ باری کی جارہی ہے۔خان یونس، نصیرت اور جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری ہیں۔العودہ اسپتال کے نزدیک بھی بمباری کی گئی جب کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کا کہنا ہےکہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم ہوچکا۔
10
کے پی حکومت کا کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے مفت پروازیں بھیجنے کا فیصلہ،طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے جب کہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
11
این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 863 ووٹ حاصل کئے اور تاریخی فتح حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 52 ہزار354 ووٹ حاصل کئے۔علی قاسم گیلانی اپنے مد مقابل سے 33 ہزار 509 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے، غیر سرکاری نتائج میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ملتان کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرز گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔
12
مردان: طالبعلم نے10سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا لگانے والا سافٹ ویئر تیارکرلیااس موقع پر انجینئرنگ کے فائنل ائیر کے طلبا نے اپنا ایک پراجیکٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ چل سکےگا کیونکہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے تو اس پراجیکٹ کو پولیس تھانوں میں نصب کرنے سےگولی چلنے کے 10 سیکنڈ میں اس مقام کا پتہ چلےگا جہاں پر گولی چلی ہو۔
13
گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان پچھلے تین روز سے کرغزستان میں ہمارے بچے محسور ہوکر رہ گئے ہیں۔طلبہ کے والدین ہمارے ساتھ اس وقت موجود ہیں، صورتحال بہتر نہ ہوئی توخود بشکیک جاؤں گا۔گورنر سندھ کیکراچیمیں پریس کانفرنس
14
یوسف رضا گیلانی کو بیٹے سے متعلق دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز پیغام ملا جس پر تھانہ کینٹ ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں، پیغام والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے۔
15
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو رواں برس تقریباً 26 فیصد تک رہے گی۔ پاکستان کا آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جو رواں سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کی طرف سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جو اگلے سال 2.3 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔
16
کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی, ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 50 روپے فی کلو ہو گئی۔کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی ہے۔ چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔