1
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان،ہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد ہم پر امید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہوگی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
2
آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
3
سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر،محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق صدر کی موت کی صورت میں، ان کا نائب ’قیادت کی منظوری سے، اپنے اختیارات اور ذمہ داریاں سنبھالتا ہے اور اسمبلی کے سپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور عبوری صدر زیادہ سے زیادہ 50 دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کا انتظام کرنے کے پابند ہیں۔
4
موسم کی شدت، گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری، گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب
5
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہیں پوری کرنا بھی حکومت کے بس کی بات نہیں۔ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کا بل تباہ کن ہے، بجٹ آرہا ہے اس میں تنخواہیں پوری کرنا بھی ان لوگوں کے بس کی بات نہیں، اس حکومت کی کوئی سن رہا ہے نہ ان کی طرف دیکھ رہا ہے۔ہ آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، غریب کا خیال کریں، بجٹ میں 17 گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، حالات ایسے ہوچ کے ہیں کہ زندگی گزارنا لوگوں کے بس میں نہیں، جو کچھ غریب عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ بہت زیادتی ہے۔
6
جناح ہاؤس حملہ کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ خدشہ ہے پرویز الہٰی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا، سابق وزیراعلیٰ اس وقت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی رہنما تحریک انصاف کی ضمانت منظور کرے۔
7
توڑ پھوڑ کیس : شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
8
لاہور: این ٹی ڈی سی کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی، متعدد علاقے بجلی سے محروم، این ٹی ڈی سی کے بند روڈ پر 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر جلنے سے آگ لگی، آگ کے باعث بند روڈ سے فیڈ ہونے والے لیسکو کے تمام گرڈ سٹیشنز بند ہو گئے۔آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن بند ہونے کے بعد سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن، شاہ پور، اورنج لائن میٹرو ٹرین کے گرڈ، قرطبہ، میکلور روڈ، سنی ویو، سید پور سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
9
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اسلام آباد سے گرفتارمقدمے میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم افراد نامزد ہیں، مقدمہ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ مال کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دفتر میں سکیورٹی اہلکار پر تشدد بھی کیا ہے۔
10
عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیاپاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
11
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہونگے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔ ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
12
خیبرپختونخوا حکومت کا روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ،ے اعلامیہ کے مطابق 15 روپے میں اب 100 گرام کی جگہ 120 گرام کی روٹی ملے گی۔30 روپے میں 200 گرام کی بجائے اب 240 گرام روٹی فروخت ہوگی، روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔


