اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کے عوام کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تینوں نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو واپس مل جائیں گی۔

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کی جانب سے کئے گئے تازہ سروے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا اسلام آباد کے تینوں حلقے پی ٹی آئی کو واپس ہوجائیں گے یا نہیں ؟

https://www.youtube.com/watch?v=ruZ6zeebT_A

اس سوال پر 4ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے دی ہے جس میں 92 فیصد افراد نے رائے دی ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقے پی ٹی آئی کو واپس ہوجائیں گے جبکہ صرف 8 فیصد عوام نے رائے دی ہے کہ یہ حلقے تحریک انصاف کو واپس نہیں ہونگے۔