1
عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کی نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست،عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔
2
صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔صدر مملکت کی غیر موجودگی پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
3
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 258 پوائنٹس کمی پر بند،کاروباری دن میں 100انڈیکس 884 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح 75618 پرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 37.5 کروڑ شیئرز کے سودے 16.3 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 10140 ارب روپے ہے۔
4
اسلام آباد: سخت گرمی میں ٹریننگ کے دوران اینٹی رائٹس فورس کا اہلکار بیہوش،اسلام آباد پولیس کے اینٹی رائٹس یونٹ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی کورس جاری تھا کہ ٹریننگ کے دوران سخت گرمی کے باعث ایک اہلکار گرکر بیہوش ہوگیا۔آئی جی اسلام آباد کے حکم پرپولیس کے لیے خصوصی کورس فوری ملتوی کردیے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس
5
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیاء کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ،رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 5.96 ارب ڈالرکی غذائی اشیاء برآمدکی گئیں جو مالی سال2023 کے ابتدائی10ماہ میں 3.92ارب ڈالر تھیں۔ رواں سال چاول کی برآمد 76 فیصد بڑھی ہے جب کہ جولائی تا اپریل 34.5 کروڑ ڈالر کے سی فوڈز برآمدکیےگئے، رواں مالی سال جولائی سےاپریل تک69 کروڑ ڈالر کے پھل وسبزیاں بھی برآمدکی گئیں۔10 ماہ میں44 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا گوشت اورگوشت کی بنی دیگر مصنوعات برآمد کیں جب کہ 37 کروڑ ڈالرکے تیل کے بیج اور میوےبرآمدکئےگئے، 10 ماہ میں ملک سے 2 کروڑ ڈالر کی چینی برآمد بھی کی گئی۔
6
وزیرِاعظم کا ترکیہ سے تجارتی حجم 5 ارب ڈالرسالانہ کی سطح پر لانےکے عزم کا اظہار،ملاقات میں وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعظم نے تجارتی حجم 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانےکے لیےکوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
7
فرہاد احمد گمشدگی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو طلب کرلیا۔اس پر جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اب معاملہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دائرہ اختیار سے باہر نکل گیا ہے، وہ اپنی ناکامی بتا رہے ہیں، سیکرٹری دفاع لکھ کر اپنی رپورٹ پیش کریں،دوران سماعت جسٹس محسن اختر نے وزارت دفاع کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی اغوا ہوئے ہیں؟ اغوا ہونے والوں پر جو گزرتی ہے وہ ان ہی کو پتا ہوتا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
8
پاکستان فٹبال ٹیم میں پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرکی شمولیت،پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر میکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں، 18 سالہ اسٹرائیکر برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔میکائیل عبداللہ کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے، میکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
9
اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے جناح اسٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پی ایس بی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف نے 3 مئی اور 18 مئی کو گراؤنڈ کا جائزہ لیا تھا، پہلی جائزہ رپورٹ کے بعد پی ایس بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔
10
ججز تعیناتی: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی کا عندیہ دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اے ٹی سی ون راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پرچیف منسٹر سے مشاورت کی، چیف منسٹرنےکابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کا معاملہ ایجنڈے پر رکھنے کا کہا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کریں، آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ خود پیش ہوں۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔
11
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، روس، چین، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ایران میں ابراہیم رئیسی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔