1
پنجاب اسمبلی کا اجلاس: اپوزیشن کا ہتک عزت بل کیخلاف شدید احتجاج،اجلاس کے دوران اپوزیشن نے ہتک عزت بل2024ء کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اندر بھرپور احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، ارکان نے بل کے خلاف ایوان میں شدید نعرے بازی کی۔اپوزیشن نے کالا قانون نامنظور، کالے کرتوت نامنظور کے نعرے لگائے، بل کے خلاف پلے کارڈز بھی اپنی نشستوں پر آویزاں کئے، اپوزیشن نے اعلان کیا کہ بل کو مسترد کرتے ہیں۔
2
بلاول بھٹو سے مراد علی شاہ کی ملاقات، صوبائی سیاسی صورتحال پر بات چیت،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی خرم سومرو اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر ٹنڈو محمد خان کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی نے ملاقات کی، ملاقات میں کیماڑی کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی۔
3
وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے جاری ترقیاتی منصوبے 6 ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ۔تمام منصوبے آئندہ چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں، وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے محکموں کی باہمی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔
4
انی تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات کا سن کر نہایت دکھ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لئے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی۔
5
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، وہ اپنے تحفظات کو ٹیبل پر لائیں لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار قائد پر حاضری دی، گورنر پنجاب نے مزار قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی بھی کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
6
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل آنگس جے کیمپبل نے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، علاقائی و عالمی سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل آنگس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
7
ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی لیڈز میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات،کھلاڑیوں نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا اور انکی نگرانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کی، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اتوار کو ٹیم کو لیڈز میں جوائن کیا تھا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
8
عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کی اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا, عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے۔
9
وزیر اعظم ریلیف پیکیج: یوٹیلیٹی سٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے 141 روپے 20 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر جاری کیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز کو 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے بولی موصول ہوئی تھی۔