شکارپور( ای پی آئی )صوبہ سندھ کے ضلع شکارپورمیں مسلح ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکار اغواء کرلئے ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نےفیضو لاڑو تھانہ کی حدود 10میل چيک پوسٹ پر پولیس عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال کرکے تین اہلکاروں کو اغوا کیا۔ملزمان نے اہلکار صديق ملک,امداد سومرو اور عرفان جتوئی کو اغوا کیاکچھ فاصلے پر اہلکار عرفان جتوئی کو چھوڑ دیا.

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جاٸے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگٸی ہے.ڈاکو اہلکاروں کو سرکاری اسلحے سمیت اغواء کرکے کچے کی جانب فرار ہوگئے۔