سکھر(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوں عاقل سے چھ روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا.

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ بچے کو لے کر ورثا کے پاس پہنچے بچہ گھر پہنچنے پر ورثا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈی آئی جی کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعدبچے کو کچے کے علاقے رضا گوٹھ سے بازیاب کرایا گیا ہے,ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں, ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کچے میں آپریشن جاری ہے,بچے کو مہر اور خروس گینگ نے اغوا کیا تھا, ڈی آئی جی نے کہاکہ دیگر 3 مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے گا,معصوم سات سالہ بچے حسین آرائیں کو 6 روز قبل مہران کالونی میں واقع گھر میں ڈکیتی کے بعد اغوا کر کے لے گئے تھے.