1
اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، وزیراعظم نے کارروائی کی منظوری دیدی، وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
2
تہرن: ایرانی حکومت نے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی جو بریگیڈئیر علی عبداللہی کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تکنیکی خرابی کیا تھی یہ واضح نہیں ہوسکا۔
3
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔
4
نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز،پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح مذاکرت آج دوسرے روز بھی جاری رہیں گے جس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور پاورڈویژن کے حکام شرکت کریں گے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئرکردیا ہے مگر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاشی اہداف کے تعین پر ابھی اختلافات برقرار ہیں، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جب کہ وزارت خزانہ نے اگلے سال شرح نمو کا ہدف 3.7 فیصد تجویز کیا ہے۔
5
8 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال,وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں پر قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے آزادانہ ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویزکابینہ میں رکھنےکی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے 4 ریلوے کمپنیوں کی اسٹریٹیجک درجہ بندی کرنےکی تجویز کی منظور ی نہیں دی اور ہدایت کی کہ چاروں ریلوے کمپنیوں کیلئے تبدیلی کا منصوبہ کمیٹی کو پیش کیا جائے۔
6
آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں آئی ایم ایف نے پاکستان سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے کام کو شفاف بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سی پیک کے تحت مجوزہ خصوصی سرمایہ کاری زونز میں ٹیکس کی چھوٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
7
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی،مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں ابراہیم رئیسی کی وفات پرشہری غمزدہ ہیں، ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔
8
پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔
9
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ،ق قومی ائیرلائن نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے 2 خصوصی پروازیں شیڈول کردیں ہیں۔ پہلی خصوصی پرواز آج صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز 21 مئی کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔
10
نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریزایف بی آر نے 25 سے 30 ہزار نان فائلرز کے بارے میں اعدادو شمار سیلولرموبائل آپریٹرز(سی ایم اوز)کو فراہم کردیے ہیں تاکہ ان پر انکم ٹیکس کے جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او)کے سیکشن 114بی کے تحت عمل درآمد ہو ۔ لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ داری دیگر کے کندھوں پر ڈالنے کی وجہ سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع نہیں ہو سکی ۔
11
کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی فین زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سےشروع کرنے کا اعلان،کرکٹ آسٹریلیا نے فین زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پاکستان اور انڈین فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 سے 70 ڈالرکے درمیان ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 3 سے 14جون تک ٹکٹ کی فروخت کے پہلے حصے میں ڈسکاؤنٹ ہوگا، ڈسکاؤنٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹریشن کرانا ہوگی جب کہ دوسرے حصے میں فین بغیر رجسٹریشن کے اپنی ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔
12
خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار، ملزم نے خود کو ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔
13
کراچی: لیاری میں بھتیجے نے ڈینٹل کی دکان میں بیٹھے چچا کو قتل کردیا لیاری میں میراناکہ کے پاس فائرنگ سے سلیم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جو کہ بعد میں دم توڑگیا مقتول کو اس کے بھتیجے کاشف نے فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم کاشف نے چچا سلیم خان کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا، مقتول سلیم کو جب نشانہ بنایا گیا وہ ڈینٹل کلینک میں چیک اپ کرانے آیا تھا۔
14
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، اسکواڈ میں 2 ٹریولنگ ریزروز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلوی اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے۔