1
گندم درآمد سکینڈل: وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری، نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں حکومت نے سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا۔ سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔
2
معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئرکر دیا آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال شرح نمو کا ہدف 3.7 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا جبکہ وزارت خزانہ نے 11.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے، آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ معاشی ٹیم کی جانب سے خدمات کا 3.8 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4 فیصد تک رکھنے کی تجویز ہے جبکہ قرضوں پر سود کی مد میں 9 ہزار 700 ارب سے زائد خرچ ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 4.6 ارب ڈالر لگایا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 4.2 ارب ڈالر تخمینے کی تجویز دی ہے۔ برآمدات اور ترسیلات زر سے 61 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32.7 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز ہے۔
3
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان،ہ یہ کالا قانون بنایا جا رہا ہے، آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، ہم اس قانون کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں مزاحمت کریں گے۔ جس نے ایوب خان کی مارشل لاء کی بات کی اس سے پوچھیں نواز شریف نے کیا کیا تھا۔ بابر اعوان نے عدالت کو پورا قانون سمجھایا ہے، عدالت کا مشکور ہوں جنہوں نے انصاف کیا، میرے پاس اڑن چھو نہیں کہ ایک ہی دن سارے پاکستان میں گھوم لوں، یہ سارے جھوٹے مقدمات ہیں۔, قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو بنایا گیا وہ نہیں چلے گا، اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، دبئی لیکس کیس کو فوری کھلنا چاہیے، عدلیہ کا کام لوگوں کے حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔
4
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیس: فریقین کو نوٹس، جواب طلب،اسلام آباد ہائی کورٹ میں فہد شبیر اور شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزار شیر افضل مروت کی جانب سے وکیل ریاض حنیف راہی جبکہ فہد شبیر کی جانب سے وکیل ندیم سرور عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق نے استفسار کیا کہ اس کیس کا تو لاہور ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اگر وہاں فیصلہ ہو بھی گیا تھا تو اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہی کہہ رہا ہوں میں کہ فیصلہ ہوچکا ہے، کیا انگریزی آتی ہے آپ کو؟ کیا آپ نے چیک کیا لاہور ہائی کورٹ کی ججمنٹ کو؟ آپ لاہور سے آئے ہیں اور آپ کو لاہور کا ہی نہیں پتا؟درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی آئین کے آرٹیکل 91 کی خلاف ورزی ہے۔بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل، وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 12 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔
5
لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیوون کا دورہ کیا اور لاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے لیے 87 کنال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اور روز گارڈن بنایاگیا ہے، سنٹرل پارک میں سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کیلئے مخصوص وینڈرنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، ایل ڈی اے ایونیوون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ
6
پولیس نے پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیاآئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی، دنیا نیوز نے پرویز الہٰی سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ حاصل کر لی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں بھی نامزد ہیں۔
7
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبے کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کا حکم،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو انڈر پاسز جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا، ایک انڈر پاس سرینہ چوک اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کی اونچائی فل ہائیٹ تک رکھنے کی ہدایت کی۔
8
مبینہ بیٹی کو چھپانے پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیس کی سماعت آج ہو گی بانی پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج کرے گا، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ میں شامل ہیں۔قبل ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر اُس لارجر بینچ کا حصہ تھے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے اپنی رائے ویب پر اپ لوڈ کی تھی، ججز نے ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
9
سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 7جون کو طلب،تفصیلات کے مطابق 7 جون کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تقرریوں کیلئے 9 ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ کے ججز کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے 6 اور سندھ ہائیکورٹ کے 3 ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔
10
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں۔ ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں۔ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، اگر ہم پر یہ ثابت نہیں تو ہمیں چھوڑ دیں، آپ نے لوگوں کو جیلوں میں مارنا شروع کر دیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
11
پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ،برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے ہوا میں نمی کا تناسب 92 تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث باؤلرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پچ میں نمی بلے بازوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کرے گی۔
12
رواں برس 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔


