1
آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان، ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور ضروری ادویات کے علاوہ دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی
2
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر کہا ہےکہ پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلیے سنگ میل تھا۔ ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، ان کی وفات سے پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا
3
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئم سوٹ فیشن شو کی رنگا رنگ تقریب،سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی جانب بڑھ رہا ہے، مملکت میں مختلف پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ خواتین کے سخت قوانین میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔ یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ سوٹوں کی یہ کلیکشن مختلف رنگوں پر مشتمل تھی، جس میں لال، نیلا اور ہرا سمیت دیگر شوخ اور خوبصورت رنگ شامل تھے، ان سوٹوں کے ذریعے عرب کی تاریخ اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایجنسیوں کےکام پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض ماورائے قانون کام پر ہےاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ گمشدہ بلوچ طلبہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیےعدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
5
پاکستانی کوہ پیما سر باز خان نے ماؤنٹ ایوریسٹ بغیر آکسیجن سر کر لی،سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔سرباز علی بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔
6
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظوراسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف پاسپورٹ کا غلط استعمال کرنے پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تنویر الیاس کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنےکے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا اور انہوں نے اسی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا وزٹ کیا، سردارتنویر الیاس کا پاسپورٹ منسوخ کیا گیا لیکن تاحال واپس نہیں کیا۔بعد ازاں عدالت نے سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
7
پی سی بی کا ڈومیسٹک پرفارمرز کیلئے ٹورنامنٹس کے آغاز کا پلان, 5 ٹیموں پر مشتمل 4 ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے، 5 ٹیمیں ٹاپ 5 سابق کرکٹرز کے سپرد کی جائیں گی اور یہ 5 ٹیمیں 2 سال کی بنیاد پر سابق کرکٹر کےحوالے کی جائیں گی۔ پرفارمرز پاکستان شاہینز اور قومی ٹیم کے بیک اپ کے لیے تیار ہوں گے اور ان ٹورنامنٹس کی پاکستان سپر لیگ کی طرز پر تشہیر کی جائے گی۔
8
رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد، اکاؤنٹس کمیٹی نے منظوری دیدی۔ نیشنل اکاوئنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی ہے، رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد رہی جب کہ رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا، آئی ایم ایف کی جانب سے شرح نمو 2 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ تھا جب کہ اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد لگا رکھا تھا۔ زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد رہی، سروسز سیکٹر کی گروتھ 1.21فیصد رہی، صعنتی شعبے کی گروتھ بھی 1.21فیصد رہی۔
9
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی،پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 1630روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہورہا ہے