1
ایران میں 5 روزہ سوگ ،ایرانی صدر کی آخری رسومات آج سے شروع ہوں گی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور دیگر کی میتیں تبریز پہنچادی گئیں جہاں سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہیدوں کی میتوں کو تہران لے جایا جائے گا ۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ابراہیم رئیسی کو جمعہ کو مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا ، آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔
2
رکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا ایشو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے۔ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، شیر افضل مروت نے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے ۔ ملاقات پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اب بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہوں گے ، عدلیہ کا ٹیسٹ ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر کیا فیصلے دیتی ہے، ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ہے اب دو کیسز رہتے ہیں، جن پر فیصلے آنا باقی ہیں۔اڈیالہ جیل کے بابر میڈیا سے گفتگو
3
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیکس چوری کو کرپشن اور بدعنوانی نہیں سمجھا جاتا ہے۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، آپ 36ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرسکتے ہیں، اگر آپ ٹھیک سے ٹیکس اکٹھا کرلیں تو کسی آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹیکس چوری کرنے والے اسمبلیوں تک پہنچ گئے، ہمارے ملک میں ٹیکس چوری کو جرم ہی نہیں سمجھا جاتا ہے، ایف بی آر جتنا ٹیکس اکٹھا کرتا ہے اس سے 3گنازیادہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
4
وزیرآباد میں عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد،گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
5
لاہور: مطالبات کی منظوری کیلئے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج،صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے فیروزپور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور کنال روڈ کو بند کر دیا۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے، ری ویمپنگ کے نام پر لوٹ مار ختم کی جائے اور ہسپتالوں کا آڈٹ کرایا جائے، ایڈہاک کو ریگولرائز کیا جائے اور کنٹرکٹ ری نیوئل پر بے جا پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ ڈاکٹروں کی دیہاڑی پر بھرتی کو بند کر کے مستقل بھرتی کی جائے، ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے، ڈاکٹروں کی بے جا ٹرانسفر پوسٹنگ کو فی الفور بند کیا جائے۔
6
کے الیکٹرک کا سستی بجلی لے کرتین گنا سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کا انکشاف،ی (نیپرا ) نے کے الیکٹرک کے مہنگے پاور پلانٹس کی کہانی بے نقاب کردی۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے اوسط فی یونٹ33 سے 35 روپے بجلی پیدا کرتا ہے ، کے الیکٹرک سی پی پی اے سے 10 سے 11 روپے فی یونٹ بجلی خریدتا ہے۔کے الیکٹرک مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی پیدا کرتا ہے، بن قاسم ون کمپیلیکس سے بجلی پیدا کرنے کی کارکردگی 30 فیصد ہے ، بن قاسم ون کمپیلیکس سے قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔