1
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔
2
30 برس پرانا ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا گیا؟ ترک میڈیا نے غیر معمولی باتوں کی نشاندہی کردیترک میڈیا کی تجزیاتی رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آخر ایرانی صدر نے 30 برس پرانا امریکی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا اور یہ بھی کہ مسافروں کی ترتیب کیوں تبدیل کی گئی۔روسی میڈیا نے ترک اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے صدر اپنے دوروں میں عام طور پر روسی ساختہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے تاہم تبریز جانے کیلئے امریکی ساختہ بیل 212 Bell ہیلی کاپٹر چنا گیا۔
3
ٹیکسوں میں کمی کرکے بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے: پاور ڈویژن کی آئی ایم ایف کو بریفنگ،پاورڈ ویژن کے سرکردہ افسرا ن نے جائزےکےلیے آئے ہوئے آئی ایم ایف کے مشن کو بتایا ہے کہ ایف بی آر 800 ارب سالانہ تو بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے ذریعے اکٹھا کر تا ہے جس سے بل کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوجاتا ہے اور اگر یہ ٹیکس یہاں سے نکال دیاجائے تو بجلی کا ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کم ہوجائے۔تاہم بلوں پر ٹیکسز کے مکمل خاتمے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن اس کا حصہ سالانہ 100 سے 200 ارب روپے کم کیاجاسکتا ہے جس سے صارفین کو فی یونٹ ایک سے دو روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔
4
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بشکیک میں جن طلبہ کا فائنل ایئر ہے وہ اپنی ڈگری مکمل کرکے واپس آئیں اور ہمیں دیکھنا ہے کہ جو طلبہ واپس آگئے ہیں ان کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے۔ آستانہ میں کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بشکیک میں طلبہ کے مسئلے پر بات کی، کرغز وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں اورکرغز صدر نے بھی کہا ہم اس طرح کے واقعات کوبرداشت نہیں کریں گے، بشکیک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پریس کانفرنس
5
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں جب کہ ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، حکومت توانائی کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب
6
اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہو گئی۔اقوام متحدہ امدادی ایجنسی نے رفح میں خوراک کی فراہمی روک دی۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کےکمال عدوان اسپتال کامحاصرہ کرلیا، اس کے علاوہ اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پرگولہ باری کی، اسپتال سے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔
7
اپوزیشن کا ہتک عزت بل کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر عمر ایوب کی ،میڈیا سے گفتگو،کالا قانون بنایا جا رہا ہے، کالے قانون کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں مزاحمت کریں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جس نے ایوب خان کے مارشل لا کی بات کی اس سے پوچھیں نواز شریف نے کیا کیا تھا۔ پنجاب میں ڈریکونین قانون پاس کیے جانےکی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز
8
جوبائیڈن نے اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی شہادتوں کو نسل کشی ماننے سے انکار کردیا غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نشل کشی نہیں ہےجب کہ انہوں نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست جنگ کے دوران اسرائیل کے ہاتھ باندھنے کی کوشش ہے۔
9
انگلش کپتان کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہونیکا امکان،انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ انگلش کپتان نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، پاکستانی بولرز کی قابلیت سے آگاہ ہیں، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ خطرناک ہے۔
جوش بٹلر نے انگلینڈ واپسی اور 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کے لیے آئی پی ایل کا وقت مختصر کر دیا تھا۔
10
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی شرح نمو کے عبوری اعداد و شمار کی منظوری دیدی رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، زرعی شعبے میں شرح نمو 3 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 6.25 فیصد رہی۔نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کپاس کی پیداوار 108 فیصد، چاول کی 34 اعشاریہ 78 فیصد جبکہ گندم کی پیداوار میں 11 عشاریہ 64 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی بہترین کارکردگی کے باوجود جی ڈی پی گروتھ 1 اعشاریہ 12 فیصد کمی کے ساتھ ساڑھے 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 38 فیصد رہی۔
11
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے 75206 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 524 پوائنس کےبینڈ میں رہا جب کہ آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 15.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے اضافے سے 10164 ارب روپے ہے۔
12
ن لیگی رکن اسمبلی کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات کی ڈکیتی، پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دیدیا۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید نے مسلم ٹاؤن لاہور میں ون فائیو پر کال کی کہ ایک ڈالے پر سوار 4 افراد نے چیکنگ کے بہانے روک کر 73 لاکھ روپے مالیت کے 29 تولے زیورات اور 44 ہزار کیش لوٹ لیا ہے۔ نفیسہ سعید نے پہلے 10 تولے اور پھر 29 تولے زیورات چھینے جانے کی کال چلائی، سیف سٹی کیمروں سے چیکنگ کی گئی تو معاملہ مشکوک نکلا اور واردات کے شواہد نہیں ملے۔
13
شکارپور میں مغوی پولیس اہلکاروں کے اغوا میں پولیس والا ہی ملوث نکلا۔ دونوں مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کے اغوا میں ملوث کانسٹیبل عرفان جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے عرفان سموں کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ پولیس اہلکار عرفان جتوئی اہلکاروں کے اغوا میں ملوث ہے، جس کی نشاندہی پر کچے کےعلاقے کوٹ شاہو میں کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے دوران ڈاکو مغوی پولیس کانسٹیبل صديق ملک اور امداد سومرو کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔