1
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ یقین دلاتا ہوں پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر ہوگی۔ پی آئی اے کی تباہی میں سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں تو کیا کریں؟ پی آئی اے اس طرح نہیں چل سکتی، اب گنجائش نہیں کہ 100،100 ارب روپے پی آئی اے کو دیں، اگر پی آئی اے بند ہو جائے تو پھر ملازمین کا کیا ہو گا؟ ملازمین کے لیے شرائط میں شامل ہے کہ تین سال ملازمین کو رکھیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
2
ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جونس گار اسٹور کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد دیگر ملکوں کو پیغام بھیجنا ہے۔وزیراعظم جونس گار اسٹور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم آئرلینڈ سیمون ہیرس نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرلینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
3
کراچی: رینجرز کے چھاپے میں سی ٹی ڈی سول لائنز سے شہری بازیاب، 2 پولیس اہلکار گرفتار،اس واقعے پر آئی جی سندھ نےایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن عمران شوکت اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن سہیل سلہری کو معطل کردیا۔عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا، رہائی کے لیے 15 لاکھ طلب کیے پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی,واقعے پر سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں گرفتار اور ایس ایچ او کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
4
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکم امتناع پر حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واضح کردوں حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈ رصرف درخواست گزاروں کو تحفظ دینے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ (برقرار) ہے۔ ہم کیس کی آئندہ سماعت کیلئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کردیتے ہیں، فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت جون تک ملتوی کردی۔
5
ہالی وڈ اداکارہ کا کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول 2024 میں دنیا بھر سے آئے فنکاروں نے اپنے جلوے بکھیرے۔فلم نگری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے ایک سے بڑھ کر ایک لباس زیب تن کیا لیکن ہالی وڈ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے اپنی تقریب کی یہ شام معصوم فلسطینیوں کے نام کی۔ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے سلک کا سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، اداکارہ کے لباس کا اندرونی کپڑے کا رنگ فلسطین کے جھنڈے کی طرح شوخ ہرا تھا۔
6
آئی ایم ایف سے مذاکرات، گیس مزید مہنگی کرنیکی تیاریاں آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے 3 پلان دیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت نے گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کرنےکی تیاریاں شروع کر دیں۔گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات کی گئی ہے، وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
7
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگافٹ بال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کرے گی، لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
8
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ ریلوے کا 68 فیصد بجٹ ریلوے ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں لگ جاتا ہے جو سب سے بڑا چیلنج ہے۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے تحریری جواب جمع کروادیا جس کے مطابق 5 سال کے دوران ریلوے کے 93 اہلکاروں کو کرپشن پر سزا ہوئی۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ اتنے لوگ 65 کی جنگ میں نہیں مرے جتنے ٹرین حادثات میں جاں بحق ہوئے۔