1
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا ہے اور ون چائنہ اُصول کی پاسداری اور پختہ یقین رکھتا ہے ۔ہ پاکستان چین کے ترقیاتی عمل میں مزید شامل ہونے کی امید رکھتا ہے، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشرق اور چین کی طرف دیکھنے کا کہا، 11 سال قبل پاک- چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے گوادر بندرگاہ میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ۔
2
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔کہا آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد آئے تھے، قائد اعظم سے لوگ پوچھتے تھے آپ ملتان کیوں نہیں جاتے ہیں تو وہ میرے والد کے بارے میں کہتے تھے وہاں گیلانی موجود ہے۔پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل حل کررہے ہیں۔
3
ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ،ق وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔
4
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ آج سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
5
غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری،جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے چنانچہ عدالت ان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت پرویز الہٰی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتی ہے، عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ بھی دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمر 80 سال ہے، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے استدعا کی کہ پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی جائے تاہم سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے کہا اس اسٹیج پر ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔
6
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال،عون چودھری نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔ملاقات کے دوران مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ایوینیو ون میں ماڈل سینٹرل پارک قائم کر کے لاہور ری ویمپنگ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر لاہور کی کوئی سڑک خراب اور گلی ٹوٹی نہیں رہے گی۔
7
آئر لینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا۔ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے، تسلیم کرنے کے عمل سے امن کی کوششوں کی تکمیل اور دو ریاستی حل کی حمایت ہو گی۔ناروے کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ناروے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر رہا ہے تاہم سرکاری سطح پر اعلان 28 مئی کو کیا جائے گا۔ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نےکہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے سے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا، ناروے 28 مئی کو سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کر لے گا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔یورپی یونین کے کئی ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا مؤقف تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
8
بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبرلازمی قرار دینے کی تجویزاوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گاڑیوں کی خریدو فروخت ، بیش قیمت املاک کی فروخت اورغیر ملکی سفر، کلبوں کی رکنیت کیلئے بھی این ٹی این لازمی قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔چیمبر کا کہنا ہے کہ نان فائلرزکی آمدن کا پتہ چلانے کےلیے ایف بی آر کا الگ سے ونگ قائم کیاجائے، یہ ونگ سٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے مل کر کام کرے، کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے پانچ ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیاجائے۔
9
رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90 ہزار 534 روپے اضافہ،ق پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی، رواں مالی سال سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی، گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔ ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال ڈالرز میں پاکستانیوں کی فی کس آمدن 1680 ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالرز میں فی کس آمدن 1551 ڈالر تھی۔
10
بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 655 میگا واٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 975 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 350 میگا واٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے 200، بگاس سے 140 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔